Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqiaat
نُسخہ ہے ،دُرودوسلام کے فضائل پڑھتے رہیے اورنہ پڑھنے کی وعیدیں بھی ذہن نشین رکھئے ،ہمیشہ اپنے پاس ایک عدد تسبیح ضرور رکھئے،جس کے ذریعے روزانہ ایک مخصوص تعداد میں دُرُود شریف پڑھتے رہیے،اس کے علاوہ فارغ اوقات میں بھی فضول باتوں میں مشغول رہنے کے بجائے ذکرو درود کی عادت بنائیے۔آئیے!ترغیب کے لئے دُرُودِ پاک پڑھنے سے حاصل ہونے والی بَرَکات کے بارے میں سُنتے ہیں،چنانچہ
مشہور مُحَدِّث حضرت شیخ عبدُالحق مُحدِّثِ دِہْلَوی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:٭دُرُود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں،٭بیماریوں سے شِفا حاصل ہوتی ہے، ٭خوف دُور ہوتاہے،٭ ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے،٭دُشمنوں پرفَتْح(Victory)حاصل ہوتی ہے،٭اللہ پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے ،٭دل میں اُس کی مَحَبَّت پیدا ہوتی ہے،٭فِرِشتے اُس کا ذِکر کرتے ہیں، ٭اَعمال کی تکمیل ہوتی ہے، ٭دل و جان،اسباب و مال کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، ٭پڑھنےوالاخُوشحال ہوجاتاہے،٭ بَرَکتیں حاصل ہوتی ہیں،٭اَولاد دَر اَولاد چار نسلوں تک بَرَکت رہتی ہے،٭دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں سے نجات حاصل ہوتی ہے،٭موت کی سختیوں میں آسانی ہوتی ہے،٭دنیا کی تباہ کاریوں سے نجات ملتی ہے،٭تنگدستی(Poverty) دور ہوتی ہے،٭بھُولی ہوئی چیزیں یاد آجاتی ہیں، ٭فِرِشتے دُرُودِ پاک پڑھنے والے کو گھیرلیتے ہیں،٭دُرُود شریف پڑھنے والا جب پُل صِراط سے گُزرے گا تو نُور پھیل جائے گااور وہ اُس میں ثابِت قدم ہو کر پَلک جھپکنے میں نَجات پا جائے گا،٭ عظیم تر سَعادت یہ ہے کہ دُرُود شریف پڑھنے والے کا نام حُضُور انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں