Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqiaat
پورے لَشکر کو سَیْرفرمادیا۔(بخاری، کتاب المغازی، باب غزوۃ الخندق …الخ، ۳/۵۱-۵۲، حدیث:۴۱۰۱ ماخوذاً)
دودھ کا ایک پیالہ اورستر صحابہ عَلَیْھِمُ الرِّضْوَان
حضرت امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے یہ حدیث بھی نقل فرمائی ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دودھ کےایک پیالے سے 70صحابَۂ کرام رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن کوسیراب فرمادیا۔(بخاری،کتاب الرقاق، باب کیف کان عیش النبی…الخ،۴/۲۳۴،حدیث: ۶۴۵۲ ماخوذاً)
انگلیاں ہیں فیض پر ٹوٹے ہیں پیاسے جھوم کر
بخاری شریف میں یہ روایت بھی ہے کہ اُنگلیوں سے پانی کے چشمے جاری کر کے چودہ سو (1400)یا اِس سے بھی زائد اَفراد کوسیراب کردیا۔(بخاری، کتاب المغازی، باب غزوۃ الحدیبیۃ،۳ /۶۹، حدیث:۴۱۵۲ ،۴۱۵۳ ماخوذاً)
مکۂ پاک سے مدینۂ طیّبہ کی طرف ہجرت کرتے ہوئے جب اَمِیْرُالمؤمنین حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نبیِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےساتھ غار کی طرف چلے،تو وہاں پہنچنے پر امیرُالمؤمنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے عرض کی:یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! جب تک میں اندر نہ جاؤں آپ داخل نہ ہوں، اگر اس میں کوئی نقصان دہ چیز ہوگی تو آپ سے پہلے مجھ تک پہنچے گی۔پھر آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اندر گئے اورغار صاف کیا۔ غار میں چاروں طرف سوراخ تھے جنہیں آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اپنے تہبند کے ٹکڑے کرکے بھردیا۔ دو سوراخ رہ گئے ،ان پر آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اپنا پاؤں رکھ دیا اور عرض