Imdaad-e-Mustafa Kay Waqiaat

Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqiaat

محبوب بنا لیتاہے۔(مجمع الزوائد،کتاب الصلوۃ،باب لزوم المساجد،۲/۱۳۵،حدیث:۲۰۳۱)

یاد رہے!اس مَدَنی کام کا رسالہ”مدرسۃ المدینہ بالغان“کے نام سے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہو چکاہے۔اس رسالے میں قرآن ِ کریم پڑھنے کے فضائل،تربیت کی اہمیت،درست قرآنِ پاک پڑھنے کا شرعی حکم،مدرسۃ المدینہ بالغان کے7نکات،مدرسۃ المدینہ بالغان کے واقعات،مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعدادبڑھانے کا طریقہ،آدابِ مسجد،مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاجلاسوں سے لئے گئے نکات اور اس کے علاوہ کئی نکات بیان کئے گئے ہیں۔

آئیے!مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان میں پڑھنے کی بَرَکت پر مُشْتَمِل ایک واقعہ سُنئے اور جُھومئے، چُنانچہ

بدنگاہی کی عادت سے نجات مل گئی

ایک اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے فلمیں  ڈِرامے دیکھنے،گانے باجے سُننے اوربدنگاہی کرنے کے عادِی تھے،نماز وں  کی پابندی کا بھی ذِہْن نہ تھا۔کسی اسلامی بھائی نے اِنْفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اُنہیں مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان میں شِرکت کی دعوت دی،اُنہوں نے مَدْرَسۃُالمدینہ بالِغان میں پڑھنا شُروع کردیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے ہفتہ وار سُنّتوں  بھرے اِجتماع میں شِرکت اُن کا معمول بَن گیا،اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مُرِید بھی ہو گئے،نمازی اور مسجد میں  دَرْس دینے والے بن گئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ فلمیں  ڈرامے،گانے باجے، بدنگاہی وغیرہ گناہوں  کو چھوڑدیااور اپنے گھر والوں  پر بھی اِنْفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اُنہیں بھی نمازی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان