Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqiaat
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدرسۃ المدینہ بالغان“
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اللہ پاک نے کیسے کیسے معجزات و کمالات عطا فرمائے تھے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی عشقِ رسول میں ڈوب کر رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ذکرِ خیر اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تعریف و توصیف کریں اور سنیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی بَرَکت سے ذکرِ مُصْطَفٰے کرنے سننے کے کثیر مواقع نصیب ہوتے ہیں،لہٰذا آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ رہیں اورذیلی حلقےکے12مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ذیلی حلقےکے12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام”مدرسۃ المدینہ بالغان“میں پڑھنایا پڑھانابھی ہے،اس مَدَنی کام کےبےشُماردِینی ودُنیوی فوائد ہیں،مثلاً
مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے قرآنِ کریم دُرُسْت پڑھنا نصیب ہوتا ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان نماز،وُضو اور غُسْل وغیرہ ضروری اَحکام سیکھنے کابہترین ذَرِیْعہ ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان میں حاضِری کی بَرَکت سے اچھی صُحبت ملتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے قرآنِ کریم پڑھنے سُننے کی سعادت ملتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے عِلْمِ دِین کی دَولت نصیب ہوتی ہے،٭ مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے مَدَنی اِنعامات پر عمل کا جذبہ مِلتا ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے اچھے اَخلاق اپنانے کا موقع مِلتاہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے مسجد میں بیٹھنے کا ثواب ملتا ہے۔مسجد میں بیٹھنا ربِّ کریم کو کس قَدَر پسند ہے اِس کا اَندازہ اِس حدیثِ پاک سے لگائیے چُنانچہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:جو مسجد سے مَحَبَّت کرتا ہے اللہ پاک اُسے اپنا