Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqiaat
چیزیں پسند ہیں:(1) خوشبو ،(2)عورتیں اور(3) میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز بنائی گئی۔(المنبھات،ص ۲۷)(2)فرمایا:چار(4)چیزیں نبیوں کی سُنّت میں داخل ہیں:نکاح،مسواک،حیا اورخوشبو لگانا۔(مشکاۃ المصابیح،کتاب الطہارۃ، باب السواک، ۱/ ۸۸،حدیث:۳۸۲)٭آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوشبو کا تحفہ رَدّ نہیں فرماتے۔(ترمذی،الشمائل،باب ماجاء فی تعطررسول اللہ،حدیث:۲۱۶،۵/۵۴۰) ٭نمازِ جمعہ کے ليے تیل اور خوشبو لگانا مستحب ہے۔(بہار شریعت ۱/۷۷۴،حصہ ۴ملخصاً)
)اعلان :(
خوشبو لگانے کی بقیہ سُنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کی جائیں گی لہٰذا انہیں جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں
پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا:جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا