Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqiaat
پیارےپیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں دن رات مصروفِ عمل ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اسی مقصد کے تحت دعوتِ اسلامی نے کم و بیش108شُعبہ جات قائم کئے ہیں،اِنہی میں سے ایک”مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان“بھی ہے۔جس کے تحت ملک و بیرون ملک تقریباً19285(اُنّیس ہزار دو سو پچاسی)مدرسۃُ المدینہ بالغان لگائے جارہے ہیں،جن میں پڑھنے والوں کی تعداد تقریباً103302(ایک لاکھ تین ہزار تین سو دو )ہے۔مدرسۃ المدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات(مثلاً مساجد،دفاتر،مارکیٹ،دکان)اور مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کے ساتھ مَدَنی قاعدہ اور قرآنِ کریم مفت پڑھایا جاتا ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مساجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے45 اورمارکیٹس میں35منٹ کے شیڈول میں کتاب”نمازکے احکام“سے نماز،غُسْل،وُضواورنمازِ جنازہ کے مسائل سکھانا، سُنّتیں سکھانا،”مَدَنی درس “دینا،”فرض عُلوم“پر مُشْتَمِل بیانات سُننا،”دُعا“یادکروانا اورآخر میں مَدَنی انعامات کے رِسالے سے”غوروفکر“ کرنا کروانا بھی شامل ہے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو!اِمدادِ مُصْطَفٰے کا باب بہت کشادہ ہے،رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مشکل کُشائی کایہ فَیْضان صِرْف انسانوں تک ہی مَحْدود نہیں،اِس لئے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ صِرْف انسانوں ہی کے نبی نہیں بلکہ تمام مخلوقات کی طرف نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں، لہٰذا جس طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے دُکھیارے اُمَّتیوں کی فَریادیں سُنتےاور اللہ پاک کی عطا