Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqiaat
پیش کیا جاتاہے،٭تاجدارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت بڑھتی ہے، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوبیاں دل میں گھر کر جاتی ہیں،٭کثرتِ دُرُود شریف سے حُضورِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاتصوُّر ذِہن میں قائم ہوجاتا ہے،٭خوش نصیبوں کو قُربتِ مُصْطَفٰے نصیب ہوجاتا ہے،٭خَواب میں مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کادِیدار نصیب ہوتا ہے،٭روزِقِیامت مَدَنی تاجدارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مُصافَحہ کرنےکی سعادَت نصیب ہوگی،٭دُرودشریف پڑھنے والے کوفِرِشتے مرحباکہتے ہیں اورمَحَبَّت رکھتے ہیں ،٭ فِرِشتے اُس کے دُرُود کو سونے کے قَلموں سے چاندی کی تختیوں پر لکھتے اور اُس کے لیے دُعائے مَغْفِرت کرتے ہیں،٭زمین پر سیر کرنے والے فِرِشتے اُس کے دُرُود شریف کو مدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہِ بے کَس پناہ میں پڑھنے والے اور اُس کے باپ کے نام کے ساتھ پیش کرتے ہیں ۔(جذب القلوب، ص۲۲۹)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو!ربیعُ الاوّل کامبارَک مہینااپنی برکتیں لُٹا رہا ہے، ہر طرف پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ذِکر سے عاشقانِ رسول اپنے دِل و دِماغ کو مہکا رہے ہیں، کہیں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت کا ذِکر ہورہا ہے تو کہیں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کمالات(Virtues)کی بات ہورہی ہے۔کہیں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرت کا بیان ہورہا ہے تو کہیں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارَک صورت کا ذِکر خیر ہورہا ہے۔کہیں عِبادتِ مصطفےٰ کا بیان کیاجارہاہے توکہیںسِیادتِ مُصْطَفٰےکے چرچے ہورہے ہیں۔کہیں شفاعتِ مُصْطَفٰے کے تذکرے کئے جارہے ہیں توکہیں عنایتِ مُصْطَفٰےکے چرچے جاری ہیں۔کہیں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیعظمتوں کا