Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqiaat
اِس بیماری میں مُبْتَلا ہوا تو مجھ سے فریاد کی اور بے شک جو مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھتاہے، میں اُس کی فریاد کو پہنچتا ہوں۔(اس کے بعداس شخص نے کہا:)پھر میں بیدار ہو ا تو دیکھا کہ میرے والد ِگرامی کا چہرہ سفید اور پھُولا ہوا پیٹ درست ہو چکاتھا۔(روح البیان،پ۲۲، الاحزاب، تحت الآیۃ:۵۶،۷/۲۲۵)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارے اسلامی بھائیو!بِلاشُبہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے اُمَّتیوں پر اُن کے والدین سے بھی زیادہ مہربان(Kind) ہیں اور اُن پر بہت زیادہ لطف و عنایت بھی فرماتے ہیں،آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے ہر اُمَّتی کو نہ صرف پہچانتے ہیں بلکہ مشکل حالات میں اُمَّتیوں کی اِمداد بھی فرماتے ہیں۔
بیان کردہ واقعے میں جہاں نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ظاہری وصال کے بعد مد د کرنا ثابت ہو رہا ہے، وہیں درود ِپاک کی فضیلت کا بھی بیان ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ! دُرُودِ پاک پڑھنے سے بڑی سے بڑی بلا ئیں ٹل جاتی ہیں نیز دُرُودِ پاک پڑھنے والوں پر سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خصوصی شفقتیں فرماتے اور مصیبت کے وَقْت اُن کی حاجات بھی پوری فرماتے ہیں۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مختلف مواقع پر درودِ پاک کی ترغیب دلائی جاتی رہتی ہے اور دُرود شریف پڑھنا تو مَدَنی انعامات میں بھی شَامل ہے، چنانچہ مَدَنی انعام نمبر 5ہے: کیا آج آپ نے اپنے شجرے کے کچھ نہ کچھ اَوراد اور کم ازکم 313 بار دُرود شریف پڑھ لئے؟ اسی طرح مَدَنی انعام نمبر 49 میں فُضول بات نکل جانے کی صورت میں شرمندہ ہوکر دُرُود شریف پڑھنے کی ترغیب موجود ہے ۔لہٰذا دُرودِ پاک کی عادت بنانے کیلئے مَدَنی انعامات پر عمل بہترین