Faizan-e-Safar-ul-Muzaffar

Book Name:Faizan-e-Safar-ul-Muzaffar

بدشگونی کی تردید

امیرُالْمُؤمِنِینحضرت عُمر بن عبدالعزیزرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے غلام  مُزاحِم کا بیان ہے :جب ہم مدینۂ طیِّبہ سے نکلے تو میں  نے دیکھا کہ چاند’’دَبَران‘‘ میں  ہے، میں  نے ان سے یہ کہنا تو مناسب نہ سمجھا بلکہ یہ کہا: ذرا چاند کی طرف نظر فرمائیے، کتنا خوبصورت(Beautiful)نظر آتاہے! آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے دیکھا تو چاند دَبَران میں  تھا، فرمایا: شاید تم مجھے یہ بتانا چاہتے ہو کہ چاند دَبَران میں  ہے، مُزاحِم!ہم چاند سورج کے ساتھ نہیں  بلکہ اللہ پاک واحد وقہار کے  حُکم و مَشَیِّت کے ساتھ نکلتے ہیں۔ (سیرتِ ابنِ عبدالحکم ،ص۲۷)

پیاری  پیاری اسلامی  بہنو! معلوم ہوا! ٭اللہ والے نجومیوں پر اعتماد نہیں کرتے، ٭اللہ والے چاند ستاروں کی تاثیر کو  نہیں مانتے،٭اللہ والے بدفالی نہیں لیتے،٭اللہ والے بدشگونی کی حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے،٭اللہ والے چاند ستاروں کی تاثیر ماننے والوں کی اصلاح کرتے ہیں ٭اللہ والے اللہ پاک کی ذات پرکامل بھروسا رکھتے ہیں،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی ان بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہم و بدشگونی،چاند ستاروں کی تاثیر اور نجومیوں پر اعتماد کرنے کے بجائے صرف اللہ کریم کی ذات پر بھروسا کرنا سیکھیں کیونکہ

اللہ پاک  پر بھروسا کرنے کی بَرکات

٭جو اللہ پاک پر بھروسا کرتے ہیں وہ ہمیشہ خوش رہتے ہیں ،٭جو اللہ پاک پر بھروسا کر تے ہیں وہ سکون و اطمینان سے زندگی گزارتے ہیں ،٭جو اللہ پاک پر بھروسا کرتے ہیں ان کے کام سنورتے چلے جاتے ہیں،٭جو اللہ پاک پر بھروسا کرتے ہیں ان کے قدم کبھی ڈگمگاتے نہیں،٭جو اللہ پاک پر