Book Name:Faizan-e-Safar-ul-Muzaffar

کے ساتھ خوشی میں شرکت ظاہِر کرے ۔٭اُس کی لغزِشوں سے در گزر کرے ،٭ چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے ،٭ اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے۔٭اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے، ٭اگر وہ کسی حادِثے یا تکلیف کا شکار ہو تو فوری طور پر اُس کی مدد کرے۔٭جب و ہ گھر میں موجود نہ ہو تو اُس کے گھر کی حفاظت سے غفلت نہ بَرتے۔٭ اُس کے خلاف کوئی بات نہ سنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو نیچی  رکھے۔٭ اُسے جن دینی یا دُنیوی اُمور کا علم نہ ہو اِن کے بارے میں اُس کی رَہنمائی کرے۔(اِحیاءالعلوم،کتاب آداب الالفۃ ۔۔۔الخ ،باب  فی حق المسلم والرحم ۔۔۔الخ، ۲/۲۶۷،ملخصاً)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِشریعت حصّہ16 (312صفحات)120 صَفحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےدو رسالے ”101 مدنی پھول“اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً طلب کیجئے اور پڑھئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد