Book Name:Faizan-e-Safar-ul-Muzaffar

صفرُالمُظفَّر کیسے گزاریں؟

            پیاری  پیاری اسلامی  بہنو! ماہِ صفر بھی سال کے دیگر مہینوں کی طرح ایک بابرکت مہینا ہےلہٰذا اس مہینے كو بھی دیگر مہینوں کی طرح بابرکت سمجھنا چاہیئے، اس مہینے میں بھی گناہوں سے بچتے ہوئے خوب خوب نیک اعمال کرنے چاہئیں،نفلی روزوں کا اہتمام(Arrangement) كرنا چاہیے،نوافل اور ذکر ودرود کی کثرت کرنی چاہیے اور صفر المظفر سے متعلق ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمسے جو اَوراد ووَظائف منقول ہیں ان پرعمل کرنا چاہیے اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے  ڈھیروں بھلائیاں  نصیب ہوں گی۔آئیے!ماہِ صفر کے تعلق سے بزرگانِ دین سے منقول نوافل و وظائف  وغیرہ کے بارے میں سنتی ہیں،چنانچہ 

(1)پہلی رات کے نوافل

            ماہِ صفر کی پہلی رات میں نمازِ عشاءکے بعد ہرمسلمان کو چاہیے کہ چار(4) رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کےبعدسورۂ کافرون(قُلْ یٰااَ یُّھَا الْکٰفِرُوْن)پندرہ(15) مرتبہ پڑھے،دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص(قُلْ ہُوَاللہُ اَحَد) گیارہ(11) مرتبہ پڑھے،تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ فلق(قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق) پندرہ(15) بار پڑھے اور چوتھی رکعت میں سورۂ ناس(قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس) پندرہ (15)مرتبہ پڑھے،سلام پھیرنے کےبعدچندبار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْن پڑھے۔پھر ستّر(70)مرتبہ درود شریف پڑھے تو اللہ پاک اس کو بڑا ثواب عطا فرمائے گا اور اسے ہربَلاسےمحفوظ رکھے گا۔(راحت القلوب فارسی، ص۶۱)

 (2)بلاؤں سے حفاظت