Book Name:Faizan-e-Safar-ul-Muzaffar

ہے،٭سورج گرہن کے وَقْت”اُمید والی عورت“چُھری  سے کوئی چیز نہ کاٹے کہ بچہ پیدا ہوگا تو اس کا ہاتھ یا پاؤں کٹا یا چِرا ہوا ہوگا، ٭نومَولُود (نئے پیداہونے والے بچے)کے کپڑے دھو کر نچوڑے نہیں  جاتے کہ اس سے بچے کے جسم میں  درد ہوگا، ٭کبھی نمبروں(Numbers)سے بَدفالی لیتے ہیں،٭مغرب کی اذان کے وَقْت تمام لائٹیں  روشن کردینی چاہئیں  ورنہ بلائیں  اُترتی ہیں۔وغیرہ بیان کردہ بَدشگونیوں  کے علاوہ بھی مختلف معاشروں ، قوموں ، برادریوں  میں مختلف بَدشگونیاں پائی جاتی ہیں۔(بدشگونی،ص۱۶تا۱۸) اللہ کریم مسلمانوں کو بدشگونی کی اس بری آفت سے نجات عطا فرمائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری  پیاری اسلامی  بہنو! صَفَرُالْمُظَفَّر اسلامی سال کا دوسرا برکتوں والا مہینا ہے،جس طرح دیگر مہینوں  میں ربِّ کریم کے فضل و کرم کی بارشیں  ہوتی ہیں اسی طرح اس  میں  بھی ہوتی  ہیں  بلکہ  اسے تو صَفَرُ الْمُظَفَّر یعنی کامیابی کا مہینا کہا جاتا ہے،اَلْحَمْدُلِلّٰہ صَفَرُالْمُظَفَّر کے اس مقدس اور برکت والے مہینے میں کئی عظیم الشان اور تاریخی واقعات  رونما ہوئے ہیں،مثلاً

ماہِ صفرمیں پیش آنے والے چند تاریخی واقعات

٭صَفَرُالْمُظَفَّر کے مہینے  میں ہجرت کے دوسرے سال امیرُ المؤمنین حضرت علی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اور خاتونِ جنت حضرتِ فاطمہ زہرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَاکی شادی خانہ آبادی ہوئی۔(الکامل فی التاریخ، ۲/۱۲) ٭صَفَرُالْمُظَفَّر کے مہینے میں  مسلمانوں  کوفتحِ خیبر نصیب ہوئی۔(البدایۃ والنہایۃ،۳/ ۳۹۲)٭ صَفَرُ الْمُظَفَّر کے مہینے میں سیف اللہ حضرت خالد بن ولید،حضرتِ عمروْ بن عاص اور حضرت  عثمان بن طلحہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُم نے  بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکراسلام قبول کیا۔ (الکامل فی التاریخ، ۲/۱۰۹) ٭صَفَرُالْمُظَفَّر کے مہینے میں مدائن (جس میں  کسریٰ کا محل تھا )کی فتح ہوئی ۔(الکامل فی التاریخ، ۲/۳۵۷) ٭صَفَرُالْمُظَفَّر کے