Book Name:Faizan-e-Safar-ul-Muzaffar

سمجھنے کا وَہم دل سے نکل گیا ہوگا، اگر کسی کےدل ودماغ میں کبھی اس طرح کے وسوسے آئیں تو اسے چاہئے کہ وہ ان کی طرف توجہ نہ دے بلکہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرے۔ماہِ صفر کے بارے میں نحوست کا وَہْم ختم کرنے کیلئے یہ بات ذہن نشین رہے کہ سال کے تمام مہینے اللہ پاک کے بنائے ہوئے ہیں، ان میں سے  کوئی دن یا مہینا  ہرگز منحوس نہیں ہے۔جس طرح دیگر مہینوں   میں صبح وشام  رحمتِ الٰہی کی بارشیں ہوتی ہیں،اسی طرح  ماہِ صفر  کی ہر  گھڑی رحمت بھری ہے۔البتہ اگر کوئی اس مہینے میں اللہ پاک  کی نافرمانیوں میں مشغول رہے  اور پھر کسی مصیبت میں گرفتار ہوجائے تو یہ اس کے گناہوں کی نحوست  تو ہوسکتی ہے مگر اس مہینے سے  اس نحوست کا  کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ جیساکہ

تفسیررُوحُ البیان میں لکھاہے:صفر وغیرہ کسی مہینےیامخصوص وَقْت کو منحوس سمجھنا دُرُست نہیں ، تمام اوقاتاللہپاک کے بنائے ہوئے ہیں اور ان میں انسانوں  کے اعمال واقع ہوتے ہیں۔جس وقت میں  بندۂ مومن اللہ پاک کی اطاعت وبندگی میں  مشغول ہو وہ وقت مبارک ہے اور جس وقت میں اللہ پاک کی نافرمانی کرے وہ وقت اس کے لئے منحوس ہے۔ درحقیقت اصل نُحوست تو  گناہوں  میں  ہے۔

 (تفسیرروح البیان،  پ ۱،  التوبۃ،تحت الآیۃ ۳۷،  ۳/۴۲۸)

گناہوں سےمرا سارا وجود افسوس ہے لتھڑا                   مجھے اب پاک کردیجے گناہوں کی نحوست  سے

(وسائل ِبخشش مُرَمَّم،ص۴۰۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

صَفَرُالْمُظَفَّر کیسے گزاریں؟

            پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ماہِ صفر بھی سال کے دیگر مہینوں کی طرح ایک بابرکت مہینا ہے،لہٰذااس مہینے كو بھی دیگر مہینوں کی طرح بابرکت سمجھنا چاہیئے، اس مہینے میں بھی