Book Name:Faizan-e-Safar-ul-Muzaffar

سُوالات پوچھے جاسکتے ہیں،اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدَنی چینل کے سلسلوں میں’’دارُالاِفتاءاَہلسُنَّت‘‘ کے نام سے ایک مقبولِ عام اور نہایت معلوماتی سلسلہ بھی نشر کیا جاتا ہے۔جوہفتے میں چار دن(پیر،منگل، بدھ، جمعرات)مختلف اوقات میں مَدَنی چینل پربراہِ راست(Live)دکھایا جاتا ہے۔دُنیا بھر سےشرعی رہنمائی حاصِل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابِطہ  بھی کِیا جاسکتا ہے۔نمبر نوٹ فرمالیجئے۔

03117864100

پاکستانی وَقْت کےمُطابِق صبح10:00بجے سےشام4:00بجےتک اس نمبر پررابِطہ کِیا جا سکتا ہے، دوپہر01:00بجے سے 02:00بجے تک وقفہ ہوتا ہے اور بروز جُمُعہ چھٹی ہوتی ہے۔

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہ عِلْم ِ دین کا نور پھیلانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی(I.T)کے تعاون سے  ”دارالافتاء اہلسنّت“موبائل ایپلیکیشن(Application)بھی آچکی ہے اورمزید ترقی کا سفر جاری ہے ۔اللہ کریم”دارُالاِفتاء اہلسنّت“کو مزید تَرَقِّیاں  عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بیان کواختتام کی  طرف لاتے ہوئےپڑوسی کے بارے میں چند نکات بیان کرنے کی سعادت  حاصل کرتا ہوں۔

پڑوسی کےبارے میں  چندنکات

پہلے دو فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:اللہپاک کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کا خیر خواہ ہو۔(تِرمِذی، کتاب البر والصلۃ،باب ما جاء فی حق الجوار،۳/۳۷۹،