Book Name:Khush Qismat Kon

جنّت کی لازوال نعمتیں نصیب ہوں گی۔ ٭نیک  اعمال کی برکت سے عذابِِ قبر وحشر سےنجات ملتی ہے۔ ٭نیک اعمالگُناہوں کی مغفرت کاذریعہ ہیں۔٭نیک  اعمال رحمتِ الٰہی کےنزول کا سبب ہیں۔٭ نیک  اعمال کا اللہ پاک دنیا وآخرت میں اچھابدلہ عطا فرماتا ہے۔٭نیک اعمال قبرمیں اچھی اچھی اور پیاری شکل اِختیارکرکےآئیں گے۔٭نیک اعمال قبر میں راحت وسکون کاباعث بنیں گے۔٭نیک  اعمال کی وجہ سے لوگوں میں انسان کی نیک نامی ہوتی ہے۔٭نیک  اعمال کی وجہ سے عمرمیں اضافہ ہوتا ہے۔٭نیک  اعمالدُنیا وآخرت میں سلامتیاورنجات کا سبب ہیں۔٭نیک اعمال حشر تک انسان کے ساتھ رہیں گے۔٭نیک اعمالمیدانِ محشر کی ہولناکیوں سےبچائیں گے۔٭نیک اعمال میزانِ عمل پر کام آئیں  گے۔٭نیک اعمال پُل صراط پرگزرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔٭ نیک اعمال جنت میں انسان کے جنت میں داخلے اور درجے بلند ہونے کا ذریعہ بنیں گے۔

حقیقی خوش قسمت کون؟

      اے عاشقانِ رسول!اب اپنےآپ سےسوال کیجئےاورسوچئےکہ حقیقت میںخوش قسمت کون ہے؟بڑے خاندان والا خوش قسمت ہے؟مال ودولت کی کثرت والا خوش قسمت ہےیاپھرنیک اعمال کی کثرت کرکےقبر میں جانےوالاخوش قسمت ہے؟ تو ہرعقلمند اس سوال کےجواب میں بےاختیار یہی کہےگاکہ نیک اعمال کرنےوالے ہی خوش قسمت ہیں۔

       حقیقی خوش قسمت کون؟حقیقی معنوں میں کامیابی کس کو حاصل ہوگی؟آئیے!اس بات کو جاننے کے لیے قرآنِ کریم کی 2آیات سُنتے ہیں،چنانچہ اللہ پاک  اپنے پاکیزہ کلام میں ارشاد فرماتا ہے :

وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۳) (پ۴،النساء:۱۳)               

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور جو حکم مانے اللہ اوراللہکے