Book Name:Khush Qismat Kon

وَّ زِیْنَةٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِؕ- (پ۲۷،الحدید:۲۰)                 

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:جان لوکہ دنیاکی زندگی توصرف کھیل کُوداورزینت اور آپس میں  فخرو غرور کرنا اور مالوں اوراولاد میں  ایک دوسرے پرزیادتی چاہناہے۔

          اس آیتِ کریمہ کے آخر میں ارشاد فرمایا:

وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ(۲۰) (پ۲۷،الحدید:۲۰)                         

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اوردنیاکی زندگی توصرف دھوکےکا سامان ہے۔

          تفسیرِصِراطُ الْجِنَان میں ہے کہ دنیا کی زندگی آپس میں  فخرو غرور کرنے اور مال اور اولاد میں  ایک دوسرے پر زیادتی چاہنے کا نام ہے  اور جب دنیا کا یہ حال ہے اور اس میں  ایسی قباحتیں  موجود ہیں  تو ا س میں  دل لگانے اور ا س کے حصول کی کوشش کرتے رہنے کی بجائے ان کاموں  میں  مشغول ہونا چاہئے جن سے اُخروی زندگی سنور سکتی ہے۔(صراط الجنان،۹/۷۴۱)

       پیارے پیارےاسلامی بھائیو!شروع میں بیان کردہ حکایت اور اس آیتِ کریمہ سے معلوم ہواکہ خاندان ،اولاد اور مال  و دولت  فقط  دنیا ہی میں کام آتے ہیں،خاندان،اولاد تو صرف قبرستان تک ساتھ جاتے ہیں ، خاندان  اولاد اور مال ودولت  کفن دفن کے کام آتے ہیں جبکہ نیک اعمال قبر کے اندر بھی کام آتےہیں۔خاندان ،اولاد، مال اوردولت تو مرتے ہی ساتھ چھوڑ دیتےہیں جبکہ نیک اعمال قبر میں بھی تنہا نہیں چھوڑتے،لہٰذاعقلمند انسان کوچاہئےکہ وہ مال زیادہ ہونےکی حرص کرنےاور اپنی اولادپرفخروغرور کرنےکیبجائےنیک اعمال میں اضافےکےلئےکوشش کرتارہےکیونکہ نیک اعمال کے بہت سے فوائد ہیں،مثلاً

       ٭نیک اعمال کی برکت سےاللہپاک کی رِضاحاصل ہوتی ہے۔٭نیک  اعمال کی برکت سے