Book Name:Khush Qismat Kon
حضرت سیِّدُناعبداللہبن عَمْرورَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا:یہی وہ عمل ہے جس نے آپ کو رفعتیں بخشیں اورہم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔(احیاء العلوم، ۳/۵۷۱ ملتقطاً)
نیکیوں میں دل لگے ہر دَم، بنا عامِلِ سُنَّت اے نانائے حُسین
میں گُناھوں سے سَدا بچتا رہوں کیجئے رَحمت اے نانائے حُسین
جُھوٹ سے بُغْض و حَسَد سے ہم بچیں کیجئے رَحمت اے نانائے حُسین
(وسائلِ بخشش مرمم، ص۲۵۸)
پیارےپیارےاسلامی بھائیو!آج ہی اللہ پاک کی رِضا اورثواب کے حصول کے لیےحسد، کینہ اور بغض و عداوت،لڑائی جھگڑوں اورنفرتوں کوبھُلاکرایک دوسرے کےگلےلگ جانا چاہئے،ایک دوسرےسےمعافی تلافی کرلینی چاہئے،کیونکہ ربِّ کریم کی رِضاکی خاطرایک دوسرے سےمحبت کرنےوالوں کو بروزِقیامت بہت بڑا مقام و مرتبہ ملے گا،چنانچہ
نورکےپیکر،تمام نبیوں کےسَروَرصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:بروزِقیامت عرش کےگِردنور کےمنبرہوں گے،ان پرموجودلوگوں کےلباس اورچہرےنورانی ہوں گے،وہ نہ انبیاء ہیں نہ شہداء لیکن ان پرانبیاءاورشہداءرشک کریں گے۔صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےعرض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!ان کی صفات بیان فرما دیجئے۔ارشادفرمایا:یہ وہ لوگ ہیں جواللہپاک کی رِضاکے لئے آپس میں محبت کرتے،اس کی رِضاکی خاطرساتھ بیٹھتےاوراسی کی رِضاکےلئےایک دوسرےسےملتے ہیں۔(مجمع الزوائد، کتاب الزھد، باب المتحابین فی اللہ ، ۱۰/۴۹۱،حدیث: ۱۷۹۹۹ملتقطا)