Book Name:Khush Qismat Kon

نیک کاموں کی ترغیب

       اےعاشقانِ رسول!لڑائی جھگڑوں سےپیچھاچھڑانے،محبتیں پھیلانے،نفرتیں مٹانے،مسلمانوں میں صلح صفائی  کاذہن پانےاورحُسْنِ اخلاق سےپیش آنےکاجذبہ پانےکےلئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ (Attached)ہوجائیے،اپناکچھ نہ کچھ وقت نکال کرذیلی حلقوں کےمدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں،اس مدنی ماحول میں شمولیت کی برکت سے گناہوں سے بچےرہیں گے،آخرت کےلیےنیکیوں کاذخیرہ جمع ہوتارہےگا،اچھی صحبت مُیسّرآئے گی اورسب سے بڑھ کرسعادت کی بات یہ کہ نیک کاموں پر عمل کاجذبہ نصیب ہوگا۔

       اَلْحَمْدُلِلّٰہ!٭نیک کام،عمل کاجذبہ بڑھانےاورگناہوں سےپیچھاچُھڑانےکابہترین نُسْخَہ ہیں۔٭نیک کاموں پرعمل کرنےکی برکت سے آپس میں محبت  پیدا ہوتی ہے۔٭نیک کاموں پر عمل کرنےکی برکت سےلڑائی جھگڑےاوردل آزاری جیسے گناہوں سے بچنے کاجذبہ نصیب ہوتاہے۔٭  نیک کاموں  پر عمل کی برکت سےمسلمانوں میں  نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ  بیدار ہوتاہے۔٭ نیک کاموں پرعمل کرنے کی برکت سےفکرِآخرت کاذہن بنتاہے۔٭نیک کاموں پر عمل کی برکت سےنمازوں کی پابندی اوردیگر نیک اعمال کاذوق وشوق پیدا ہوتاہے۔٭نیک کاموں پرعمل کرنےوالوں سےاَمیرِاَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہبہت خوش ہوتےاور اُنہیں دُعاؤں سےنوازتے ہیں۔انہی نیک کاموں میں سے نیک کام نمبر52میں ہے:کیاآپ نےاس ہفتے اجتماع کےفورا ًبعدخود آگے بڑھ کرانفرادی کرشش کرتے ہوئےنئے نئےاسلامی بھائیوں سےملاقات کا شرف حاصل  کر کےان کا نام  پتااورفون نمبر حاصل کیا؟(کم از کم چار سے ملاقات اور کم از کم ایک کا پتا وغیرہ ضرور لیجئے پھر ان سے رابطہ  بھی رکھئے)