Book Name:Khush Qismat Kon
اپنےشب وروزکوفُضُولِیات اور دُنیوی عَیش وعشرت میں بربادمت کیجئے،بلکہ نمازوں کی پابندی اور روزانہ کچھ نہ کچھ تلاوتِ قرآنِ کریم کی عادت بنائیےاوراللہکریم نےجن کاموں کاحکم دیاہےان کی ادائیگی میں سُستی نہ کیجئےاورنیکیوں میں مشغول ہو جائیے،کیونکہ نیکی کےکاموں میں کوشش کرنےوالوں کےبارےمیںاللہکریم پارہ 17سُورۂ انبیاء آیت نمبر 94میں ارشاد فرماتاہے :
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْیِهٖۚ-وَ اِنَّا لَهٗ كٰتِبُوْنَ(۹۴) (پ۱۷،الانبیاء:۹۴)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان:توجوکچھ بھلے کام کرےاورہوایمان والاتو اس کی کوشش کی بے قدری نہیں اورہم اسےلکھ رہےہیں۔
اس آیتِ کریمہ سےمعلوم ہواکہ ربِّ کریم کی بارگاہ میں عالی حسب نسب، مال و دولت اور عزت و شہرت والا خوش قسمت نہیں ہے بلکہ خوش قسمت وہ ہےجو چاہےکسی بھی قبیلےاورقوم سےتعلق رکھتا ہو،گوری رنگت والا ہو یا کالی رنگت والا،دولت مندہویامفلس وغریب، مردہویاعورت،اگروہ ایمان والا ہے،نیک اعمال کرتااورربِّ کریم کی اطاعت وفرمانبرداری میں کوشش کرتاہے،وہی دنیاوآخرت میں کامیاب ہے۔
مجلس مَدَنی مُذاکرہ
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہم نےسُناحقیقی خوش قسمت وہی ہیں جواپنےربِّ کریم کی اطاعت وفرمانبرداری کرتے،اس کی حرام کردہ چیزوں اورگناہوں سےبچتےہیں،لہٰذا گناہوں سےبچنے،نیکیوں کا جذبہ پانے،سُنّتوں کواپنانےاورربِّ کریم کی نافرمانی والےکاموں سےبچنےکےلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھرمیں خدمتِ دین کے107شعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے، جن میں