Book Name:Khush Qismat Kon

لئےاپنی  زندگی داؤ پر لگادیتاہے،جس خاندان کے لیےتکلیفیں اورمصیبتیں  اُٹھاتاہے،جس خاندانکی خاطر لوگوں کے طعنےبرداشت کرتاہے،جس خاندان کی خاطراپنی زندگی کوبےآرام کردیتاہے،جس خاندان کی خاطر سردی و گرمی کو برداشت کرتاہے،جس خاندان کے مستقبل کوبنانے کےلئےاپنامستقبل داؤپر لگادیا جاتاہےوہ صرف قبرستان  تک  ساتھ دیں گے۔

       اوردوسراوہ مالجس سےانسان بڑی محبت  کرتاہے،وہ مال جسےدنیا میں بڑا سنبھال  سنبھال کر رکھتاہے وہ مال جس کی خاطر راتوں کی نیندیں قربان کر دیتاہے،وہ مال جسےحاصل کرنےکے لئےحلال و حرام کی تمیز بھول جاتاہے،وہ مال جسے لوگوں کو دھوکا دے کر کماتاہے،وہ مال جس کی خاطر گھروالوں کوچھوڑکر دُوردرازعلاقوں میں سفرکیاجاتاہے،وہ مال  جسے جمع کرنے کے کئی طریقے سوچے جاتےہیں،وہ مال جس کو جمع کرنےکےلئےبِیسیاں(کمیٹیاں)ڈالی جاتی ہیں،وہ مالصرف مرنےتک ہی ساتھ رہےگا،جیسےہی  انتقال ہوگا،سب مال ودولت،جائیداد(Property)وغیرہ   بیوی،بچےاوربہن بھائی رشتہ دار آپس میں تقسیم کرلیں گے۔

       یادرکھئے! بیوی بچوں کی اچھی تربیت اور ان کےحقوق کی ادائیگی کیلئےان کےساتھ مشغول رہنے اوراپنےلئے،اپنےبال بچوں کےلئے اور جن کی کفالت انسان پر واجب ہے،ان کے لئے بقدرِ ضرورت رزقِ حلال کی بھاگ دوڑکرنےمیں کوئی بُرائی نہیں ،مگر اولاداورفیملی  کی محبت میں مبتلا ہو کر اپنےربِّ کریم  کو بھول جانا،اولادکی وجہ سےفخروتکبر کرنااورضرورت سے بڑھ کرکثرتِ مال  کی جستجو جاری رکھنانہ صرف بُرا ہے بلکہ انسان کی اُخروی سعادتوں  سے محرومی کا سبب بھی ہے ،چنانچہ

         ربّ کریم  پارہ 27 سُوْرہ ٔ حدید آیت نمبر20 میں ارشاد فرماتاہے:

اِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ