Book Name:Khush Qismat Kon

دن  ہے،کیونکہ اپنے انجام کی خبر نہیں ، لہٰذا جب محشرمیں  اعمال کی مقبولیت دیکھیں  گے تو خوش ہوں  گے یونہی مومنوں  کے نیک اعمال نہایت اچھی شکلوں  میں  ان کے ساتھ ہوں  گے، جن کو دیکھ کر انہیں  دلی شادمانی ہو گی۔(صراط الجنان،۱۰/۶۴۹)

نورآنکھوں میں تو چہروں پہ اُجالے ہوں گے              مصطفےٰ والوں کے انداز نِرالے ہوں گے

جنّتی وہ ہے جنہیں اُن کی شفاعت پہ یقین                  اورجو مُنکِر ہیں وہ دوزخ کے حوالے ہوں گے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی  مُحَمّد

       پیارےپیارےاسلامی بھائیو!یہ خوش قسمت  لوگ کون ہیں؟جن کےچہرےبروزِ قیامت چاندکی طرح چمکتےہوں گے،ان پررحمتِ الٰہی کی برسات ہورہی ہوگی،لوگ حساب و کتاب کی سختیوں میں مبتلا ہوں گےاور یہ لوگ اللہکریم کےعرش کےسائےمیں ہوں گے،ان کو کسی  قسم کا کوئی خوف اورغم نہیں ہوگا،آئیے ! سنتےہیں:چنانچہ

روشن چہرے والے

       حضرت سیِّدُناابوادریس خولانیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہنےحضرت سیِّدُنامعاذبن جبلرَضِیَ اللہُ عَنْہُسےعرض کی:میںاللہپاک کی رضا کےلئےآپ سےمحبت کرتاہوں۔حضرت سیدنامعاذبن جبلرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے فرمایا:تمہیں مبارک ہو، میں نےنبیٔ بےمثال،سیدہ آمنہ کے لالصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکوارشادفرماتےسنا: قیامت کےدن بعض لوگوں کےلئےعرش کےگردکرسیاں نصب کی جائیں گی، ان کےچہرے چودھویں کے چاندکی طرح چمکدار ہوں گے،لوگ گھبراہٹ(Confusion)کاشکارہوں گےجبکہ انہیں کوئی پریشانی نہ ہوگی،لوگ خوفزدہ ہوں گےانہیں کوئی خوف نہ ہوگا، وہ ربِّ کریم کےدوست ہیں جن پر نہ کوئی اندیشہ ہے نہ کچھ غم۔عرض کی گئی:یارسولاللہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!یہ کون لوگ ہیں؟ارشادفرمایا:ھُمُ الْمُتَحَابُّوْنَ