Book Name:Khush Qismat Kon

کہتاہےجوبیرونِ ملک رہتاہےوہ بڑاخوش قسمت ہے۔اَلْغَرَض!جتنے منہ اتنی باتیں، ہر ایک کے نزدیک خوش قسمتی کا معیار جُدا ہے،آج ہم قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ جاننےکی کوشش کریں گےکہ آیا جن لوگوں کوہم خوش قسمت سمجھتےہیں،وہی  لوگ خوش قسمت ہیں یا حقیقت  کچھ اورہے ؟اے کاش کہ ہمیں سارا بیان اچھی اچھی نیتوں کےساتھ سننا نصیب ہوجائے۔

       آئیے!"خوش قسمت کون" سے متعلق ایک حدیثِ مُبارکہ  سنتے ہیں :چنانچہ

مال  و دولت اور اولاد کی حقیقت

       ایک دن نبی ِکریم،رؤف  ورحیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےصحابہ ٔکرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسےفرمایا:کیاتم جانتےہو کہ تمہاری اور تمہارےاہل وعیال(Family)،مال اوراَعمال کی مثال کیاہے؟صحابہ ٔ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےعرض کی:اَللہُ وَرَسُوْلُہٗ اَعْلَمیعنی اللہ اوراُس کارسولصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بہترجانتےہیں۔ تو پیارے آقا، مدینےوالےمُصْطفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےارشادفرمایا:تمہاری،تمہارےاہل وعیال، مال اور اعمال کی مثال ا س شخص کی طرح ہے، جس کےتین بھائی ہوں،جب اس کی موت کاوقت قریب آئے تو وہ اپنے تینوں  بھائیوں  کو بُلائے اورایک سےکہے:تم میری حالت دیکھ رہے ہو،یہ بتاؤکہ تم میرے لئےکیاکر سکتے ہو؟وہ جواب دے:میں  تمہارےلئےاتناکرسکتا ہوں  کہ فی الحال تمہاری تیمارداری کروں،تمہارے ساتھ رہ کر تمہاری حاجات اورضروریات کوپورا کروں ،پھرجب تمہارا انتقال ہوجائے توتمہیں  غسل دے کر کفن پہناؤں  اور لوگوں  کے ساتھ مل کر تمہارا جنازہ اُٹھاؤں  کہ کبھی میں  کندھا دوں  اورکبھی کوئی دوسرا شخص، جب (تمہیں  دفن کر کے)واپس آؤں  تو جو کوئی تمہارے بارے میں  پوچھےاس کے سامنے تمہاری بھلائی ہی بیان کروں ۔نبیِ پاک،صاحبِ لولاکصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:یہ بھائی در حقیقت اس شخص کےاہل و عیال ہیں۔یہ فرمانےکےبعدنورکےپیکر،تمام نبیوں کےسَروَرصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ