Book Name:Khush Qismat Kon

       لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے اِنفرادی کوشش کی سعادت حاصل کریں اوراپنی آخرت کی بہتری کےلئےنیکیوں کاخزانہ جمع کرنےکی کوشش میں لگ جائیں۔اِنفرادی کوشش کرنےکی برکت سےکیسی کیسی بہاریں آتی ہیں،آئیے!اس کےبارے میں  ایک مدنی بہارسنئے:چنانچہ

گناہوں کامریض عالِم بن گیا

       پنجاب، پاکستان کےایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کےمدنی  ماحول سےوابستہ ہونے سے پہلےفلمیں  دیکھنے،گانےباجےسننے،بدنگاہی کرنے،والدین کی نافرمانی کرنے،بات بات پرہرکسی کو جھاڑ دینےجیسے گناہوں  کے عادی تھے،ایک روز ان کےایک کلاس فیلواسلامی  بھائی نےان پراِنفرادی کوشش کرتے ہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کےہفتہ واراجتماع میں شرکت کی دعوت  دی، تو وہ  اجتماع میں  شریک ہو گئے۔ جب وہاں  کےروح پرورمناظردیکھےتوان کےدل کوبڑی فرحت ملی خصوصاًاجتماع کےبعداسلامی بھائیوں کی آپس میں  ملاقات کے انداز نے توانہیں  حیران کر دیا کہ نہ توآپس میں کوئی جان پہچان،نہ ہی کوئی رشتہ داری اس کےباوجودایک دوسرے سے کیسے پُرجوش انداز میں  مسکرا کر مصافحہ و معانقہ کر رہےہیں،ان پر بڑا گہرااثرپڑااوروہ پابندی سےہفتہ واراجتماع میں شریک ہونےلگےاورامیرِاہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سےبیعت ہوکرآپ کی نگاہِ فیض اثر سے نہ صرف گناہوں بھری زندگی سےتائب ہوگئے بلکہ اپنےوالدین سےاجازت لےکرپنجاب سےکراچی آگئےاوردعوتِ اسلامی کے’’جامعۃ المدینہ‘‘میں  داخلہ لےکرعلمِ دین  حاصل کرنےمیں  مشغول ہو گئےاور عالم کورس(یعنی درسِ نظامی)مکمل کرلیا،ان کی خوش نصیبی کہ امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنےمُبارک ہاتھوں سےان کےسرپردستارِفضیلت سجائی۔