Book Name:Khush Qismat Kon

ہیں،جوقرآن کی تلاوت کرتے،تہجدپڑھتےاوردن کوروزہ رکھتےہیں۔ایسےہی خوش نصیب عبادت گزاروں کےلئےاللہکریم نےہمیں پیدافرمایاہے۔(عیون الحکایات،۲/۲۵۲،ملخصا)  

               سُبْحٰنَ اللہ!کتنےخوش قسمت ہیں وہ لوگ جورات کی تنہائی  میں اپنےربِّ کریم کویادکرتے ہیں۔کتنےخوش قسمت ہیں وہ لوگ جوفرض روزوں کےساتھ ساتھ  نفل روزےپابندی کے ساتھ  رکھتےہیں۔کتنےخوش قسمت ہیں وہ لوگ جونماز ِتہجد ادا کرتےہیں ۔کتنےخوش قسمت  ہیں وہ لوگ جو  روزانہ تلاوت ِقرآن کرتے ہیں۔کتنےخوش قسمت ہیں وہ لوگ جو رات کو قیام کرتےہیں۔لیکن افسوس! فی زمانہ ہماری ایک تعدادایسی ہے جوراتوں کو دیر تک جاگ کر کبھی فلموں ڈراموں میں اپنا وقت برباد کرتی ہے  تو کبھی موبائل   فون پر کال  پیکجز کےذریعےاپنےقیمتی لمحات کو گناہوں میں گزار تی ہے،کبھی سوشل میڈیا پرساری ساری  رات بے ہودہ اور فضول گفتگو  پھیلاتے ہوئےاپنااوردوستوں کاوقت  برباد کرتی ہے۔ان میں اکثریت ان لوگوں کی ہوتی ہےجنہیں نہ  نمازوں کی کوئی فکر ہوتی ہےاورنہ قرآن پڑھناآتاہے اورجن کوقرآن پڑھناآتابھی ہے تووہ بھی مہینوں قرآنِ کریم کی زیارت نہیں کرتے،اس کو ہاتھ  تک نہیں لگاتےبلکہ اپنے نفس کویوں جھوٹےدلاسےدیتے ہیں کہ ماہِ رمضان میں نمازوں کی کثرت کریں  گے ، ماہ  رمضان میں رات  کو نوافل پڑھیں گے، ماہِ رمضان میں  خوب تلاوت کریں گے،ماہِ رمضان میں صبح و شام ایک ایک  پارہ پڑھیں گے،حالانکہ یہ  جانتے ہیں کہ ہماری زِندگی کا ایک ایک لمحہ بڑا قیمتی ہے اور ہماری زِندگی ہر آن تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے،ہم موت کےقریب ہوتے جارہےہیں مگر ہم پھر بھی سستی کامظاہر ہ کر تے اور اپنے نفس کو  جھوٹی تسلیاں  دیتےہیں۔

      اےعاشقانِ رسول!عقلمندی کاثبوت دیتے ہوئےاس فانی دُنیاکےدھوکےمیں مبتلا ہوکر اپنے قیمتی لَمحَات کی ناقَدری کرنےکےبجائےتَقویٰ وپرہیزگاری اپنانے کی کوشش میں لگ جانا چاہئے،