Book Name:Allah Walon Ki Seerat

جوسختی پر عطانہیں فرماتا  بلکہ نرمی کے علاوہ  کسی بھی چیز پر عطا نہیں فرماتا۔ (مسلم ،کتاب البر والصلۃ،باب فضل الرفق، ص۱۰۷۲،حدیث: ۲۵۹۳)

2۔ارشادفرمایا:جو نرمی سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا۔(مسلم ،کتاب البر والصلۃ،باب فضل الرفق، ص۱۰۷۲،حدیث: ۲۵۹۲)

3۔ارشادفرمایا:اللہ  پاك  اس شخص پر رحم فرمائےجو کچھ بیچے تو نرمی کرے، کچھ خریدے تو نرمی کرے اور جب اپنے حق کا تقاضا کرے تب بھی نرمی کرے۔(بخاری،کتاب البیوع،باب السھولۃ..الخ، ۲/۱۲، حدیث: ۲۰۷۶) 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!غور کیجئے!جب خرید و فروخت(Sale & Purchase) کی چند لمحوں کی ملاقات میں بھی شریعت کو نرمی پسند ہے تو وہ افراد جن سے سالوں کا ساتھ ہو وہاں  تو اور زیادہ نرمی کی ضرورت ہے۔اس لیے رشتہ دار ہو یا اجنبی، بڑا ہو یا چھوٹا، دکاندار ہو یا چوکیدار، ملازم ہو یا افسرہمیں ہر ایک سے نرمی سے پیش آنا چاہیے۔

البتہجہاں شریعت نے سختی کا حکم فرمایا ہے، وہاں شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئےاللہ پاک کی رِضا کے لیے سختی کرنی ہوگی، مثلاً اگر محرم بے پردگی کرے تو اس پر غیرت کھانا وغیرہ۔مگریاد رہے!گندگی کو گندگی سے پاک نہیں کیا جاتا، پانی سے پاک کیا جاتا ہے،یہ نہ ہو کہ کسی کو سدھارنے کے لیے سختی کی اور شریعت کی حدود توڑ کر خود گناہ گار اور دوزخ کے حق دار بن جائیں۔

اللہ پاک ہمیں نرمی کی عادت بنانےکی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم