Book Name:Shan-e-Farooq-e-Azam

الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔ 

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں سنّتوں پر عمل کرنے،گناہوں سے بچنے اور نیک بننے اور نیکوں کے نقشِ قدم پر چلنے کا ذہن دیا جاتا ہے، آپ بھی عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سےوابستہ ہو جائیں اور ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لینے والے بن جائیں۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ہفتہ وار”مدنی مذاکرہ“

       ذیلی حلقےکے 12مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام ”ہفتہ وارمدنی مذاکرہ“بھی ہے۔اس مدنی کام کےبےشُماردینی ودُنیوی فوائد ہیں،٭مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سےبچنے کاذِہن ملتا ہے۔ ٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین حاصل ہوتا ہے۔ ٭مدنی مذاکرےکی برکت سے شرم و حیا جیسی نیک اور اچھی خصلت کو نکھارنے کا ذہن بنتا ہے۔ ٭مدنی مذاکرےکی برکت سے سنتوں پر عمل  کا ذہن ملتا ہے۔  ٭مدنی مذاکرےکی برکت سے دِینی  معلومات(Islamic knowledge) کے ساتھ اَخلاقی تربیت  بھی نصیب ہوتی ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ !اِس مدنی کام کی  برکت سےبےشُمارلوگ گناہوں  بھری زندگی چھوڑکرنیکیاں  کرنے والےبن گئے ۔

          بعض اسلامی بھائی مدنی مذاکرے میں شرکت سے اس لیے سستی کرتے ہیں  کہ رات بہت دیر ہوجاتی ہےجس کی وجہ سے نیند پوری نہیں  ہوپاتی۔ سوچنا چاہیے کہ دنیوی تقریبات ہوں اور رات گئے تک جاری رہیں، تب وہاں اس طرح کے وسوسے نہیں آتے۔ رات گئے تک شادیوں میں بھی تو شرکت کی جاتی ہے۔ رات گئے تک مختلف دعوتوں میں بھی تو شرکت کی جاتی ہے۔ رات گئے تک اپنے ذاتی کام بھی تو کئے جاتے