Book Name:Shan-e-Farooq-e-Azam
اللہپاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے رہتے تھے،٭حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ عاجزی و انکساری کے پیکر تھے۔ حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے دِین کی سربلندی کے لیے بے شمار خدمات انجام دی ہیں، ٭حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا دورِ خلافت اسلام کے سنہری دور میں شمار کیا جاتا ہے،٭ حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا دَور دِین داری اور عدل و انصاف کا دورتھا،٭ حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ علم وحکمت کے چراغ تھے،٭ حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ اسلام کا فخر (Proud)تھے،٭ حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ ایک ناقابلِ فراموش شخصیت تھے، ٭حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ اللہ پاک ہمیں بھی آپ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی خصوصیات اور خدمات اتنی ہیں جن کا شمار نہیں کیا جاسکتا، اس کے مُتَعلِّق مزید معلومات کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ ُالمدینہ کی کتاب”فیضانِ فاروق اعظم“ کا مُطالَعہ کرنا اِنتہائی مُفید ہے۔اَلْحَمْدُللہ!یہ عظیم کتاب 2جِلدوں میں شائع ہوچکی ہے،آج ہی اس کتاب کومکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالَعہ کیجئے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
فضائلِ عمر بزبانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اَمِیْرُالمؤمنین حَضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی عظمت و شان کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ ان خوش نصیب صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں شامل ہیں، جن کی فضیلت اور شان پر مُتَعَدَّد فَرامینِ رسول مَوجُود ہیں۔اس کے علاوہ ایک بات یہ بھی ہے کہ اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کو بارگاہِ رسالت سے بے شمار ایسے فضائل عطا ہوئے جن میں کوئی آپ کا شریک نہیں ہے۔