Book Name:Shan-e-Farooq-e-Azam
چاہیے۔
اس مدنی کام ”ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کے 72صفحات پر مشتمل رسالے”ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“ کا مطالعہ کیجئے۔تمام ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں ،یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami .netسے بھی پڑھا جاسکتا ہے۔
اس رسالے کے مطالعے کی برکت سے آپ جان سکیں گے٭مدنی مذاکرہ کی اہمیت٭اجتماعی مدنی مذاکرے میں شرکت کے طریقے٭مدنی مذاکرے کے بارے میں امیر ِاہلسنت کے نکات ٭مدنی مذاکرے کے متعلق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نکات ٭مدنی مذاکرے کے 26 نکات ٭مدنی مذاکرے کی شرعی وتنظیمی احتیاطیں وغیرہ۔
آئیے!بَطورِتَرغِیْب ایک مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھمدنی مذاکرےمیں شرکت کی نیت کیجئے، چنانچہ
حیدر آباد(سندھ)کے علاقے پھُلیلی پار کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے زندگی کے قیمتی ایّام غَفْلَت میں بسر ہو رہے تھے کہ خوش قسمتی سے ایک بار کسی مُبَلِّغِ دَعْوَتِ اِسْلَامی سے ان کی مُلاقات ہوگئی،جنہوں نے ان سے پوچھا:کیا آپ اَمِیْرِ اَہلِسُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیانات سُنتے ہیں؟جواب دیا:نہیں۔اس پروہ کہنے لگے کہ اَمِیْرِ اَہلِسُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:جو روزانہ ایک بیان سنتا ہے میں اس سے خوش ہوتا ہوں۔ان اَلْفَاظ نے ان کے دل میں چُھپی اپنے مرشدِ کریم سے مَـحَبَّت کو جگادیا۔چنانچِہ انہوں نے روزانہ ایک مَدَنی مُذاکرہ سننے کی سَعَادَت حاصل کی۔