Book Name:Hajj Kay Mahinay Kay Ibtedae 10 Din

میری طرف سے قربانی کردو۔(2)دَلَالَۃًمَثَلاً یہ اپنی زَوجہ یا اولاد کی طرف سے قربانی کرتا ہے اوراُنہیں اس کا عِلْم ہے اوروہ راضی ہیں۔(ابلق گھوڑے سوار،ص۹)

(4)قربانی کے وَقْت میں قربانی کرنا ہی لازِم ہے، کوئی دوسری چیز اس کے قائم مقام نہیں ہوسکتی مَثَلاً بجائے قربانی کے بکرا یااُس کی قیمت صَدَقہ(خیرات) کردی جائے یہ ناکافی ہے۔

(فتاویٰ ہندیۃ،۵/۲۹۳،بہارِشریعت،۳/۳۳۵ )

(5)قربانی کا جانور بے عَیب ہونا ضَروری ہے، اگرتھوڑا سا عیب ہو( مَثَلاً کان میں چِیرا یا سُوراخ ہو)تو قربانی مکروہ ہوگی اورزیادہ عَیب ہوتو قربانی نہیں ہوگی۔(بہارِ شریعت،٣/٣٤٠ )

قربانی سے متعلق مزید مسائل جاننے کے لئے امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ”ابلق گھوڑے سوار“اور”بہارِ شریعت“،حصہ15 صفحہ327تا353 کا مطالعہ فرمائیے۔

جنّت کا مینڈھا کیسا تھا؟جنّتی مینڈھے کے گوشت کا کیا ہوا؟کعبہ شریف کو آگ کب اور کس طرح لگی؟،حضرت سیدنا ابراہیمعلی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے10مخصوص فضائل جاننے کے لیے رِسالے"بیٹا ہوتو ایسا!"کا مطالعہ اِنتہائی فائدہ مند رہے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی دورہ “

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! قربانی کے شرعی احکام سیکھنے اور قربانی کو ضائع ہونے سے بچانے کی سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئےاور ذیلی حلقے کے12مدنی  کاموں کی دھومیں مچائیے۔12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی