Book Name:Hajj Kay Mahinay Kay Ibtedae 10 Din

والے) کے ہر عُضْو(کیلئےدوزخ سے آزادی)کافِدیہ بنے گا۔(مِرْقاۃُ الْمَفاتِیح،۳/۵۷۴،تحت الحدیث:۱۴۷۰، مرآۃ المناجیح،۲ / ۳۷۵)

دے نزع و قبر وحشر میں ہر جا امان، اور         دوزخ کی آگ سے بچایا ربّ مصطفٰے

(وسائلِ بخشش مُرَمَّم،ص۱۳۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      اےعاشقانِ رسول!بیان کردہ احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ عیدِ قربان پراللہ پاک قربانی کا فریضہ سَر اَنْجام دینے والے خُوش نصیبوں کو ان کے جانوروں کے ہر بال کے بدلے  ایک نیکی عطا فرماتاہے،قربانی کرنے والوں  کو دوزخ کی آگ سے نجات ملتی ہے،جانور کے خُون کا پہلا قطرہ زمین پرگِرنے سے پہلے پہلے  گُناہ معاف کردئیے جاتے ہیں،بروزِ محشر قربانی نیکیوں کے پلڑے میں رکھی جائے گی تووہ بھاری(Heavy)ہوجائے گااور قُربانی کرنے والااپنے جانور پر سُوار ہوکر  پُل صراط  سے بآسانی گزرجائے گا۔ لہٰذاجومسلمان(مردو عورت ،بالغ ،مقیم )مالکِ نصاب ہو(یعنی  اُس شخص کے پاس ساڑھے باوَن تولے چاندی یا اُتنی مالیَّت کی رقم یا اتنی مالیَّت کا تجارت کا مال یا اتنی مالیَّت کا حاجتِ اَصلِیَّہ کے علاوہ سامان ہو اور اُس پر اللہ کریم یا بندوں کا اِتنا قَرضہ نہ ہو جسے ادا کر کے ذِکر کردہ نصاب باقی نہ رہے)توایسے شخص پرشرعاًقربانی واجب ہے۔(ابلق گھوڑے سوار، ص 6)  لہٰذااُسے  چاہیے کہ وہ خوش دلی کے ساتھ قربانی کا فریضہ سرانجام دے اور ساتھ ساتھ قربانی کے مسائل بھی سیکھنے کی کوشش کرے کیونکہ جس شخص  پر شرعی اُصُولوں کی بنا پرقُربانی واجب ہے،اس پر قُربانی سے مُتعلِّق مسائل سیکھنا بھی لازم  ہیں ۔

       اَلْحَمْدُللہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی ہمارے روزمرّ ہ کے کئی معاملات میں ہماری رہنمائی کرتی ہے،اِسی طرح قُربانی کرنے والوں کی آسانی کے لیے"آن لائن قربانی کورس"بھی