Book Name:Hajj Kay Mahinay Kay Ibtedae 10 Din

کروایاجاتاہے،یہ کورس صرف7دِن کاہوتاہے،جس میں روزانہ صرف آدھے گھنٹے (30منٹ)کی کلاس ہوتی ہے،بالخصوص وہ عاشقانِ رسول جو اس سال قربانی کی سعادت حاصل کریں گے، مشورہ ہے کہ وہ یہ قربانی کورس ضرورکرنے کی کوشش کریں،تاکہ ہماری قربانی غلطیوں سے بچ کرشریعت کے مطابق دُرست طریقے سے ہوسکے۔

       آئیے! قربانی سے مُتعلِّق چند ضروری مسائل سنتے ہیں:

قُربانی کے ضروری مسائل

(1)بعض لوگ پورے گھر کی طرف سے صِرْف ایک بکراقُربان کرتے ہیں،حالانکہ بعض اَوقات گھر کے کئی اَفراد صاحِبِ نصاب ہوتے ہیں اور اِس بِنا پر ان ساروں پر قربانی واجِب ہوتی ہے ان سب کی طرف سے الگ الگ قربانی کی جائے۔ایک بکرا جو سب کی طرف سے کیا گیا کسی کا بھی واجِب ادا نہ ہوا کہ بکرے میں ایک سے زیادہ حصّے نہیں ہوسکتے ،کسی ایک طے شدہ فردہی کی طرف سے بکرا قُربان ہوسکتا ہے۔

(2)بڑا جانور (یعنی بیل ،گائے،بچھڑا ، بھینس وغیرہ)اوراُونٹ میں7 قربانیاں ہوسکتی ہیں۔(فتاویٰ ہندیۃ،۵/۳۰۴ ملخَّصاً)

(3)نابالِغ کی طرف سے اگرچِہ واجِب نہیں مگر کر دینا بہتر ہے (اور اجازت بھی ضَروری نہیں) ۔بالغ اولاد یا زَوجہ کی طرف سے قربانی کرنا چاہے تو اُن سے اجازت طلب کرے اگر ان سے اجازت لئے بِغیر کردی تو ان کی طرف سے واجِب ادا نہیں ہوگا۔( بہارِ شریعت،۳/۳۳۴)

اجازت دو طرح سے ہوتی ہے:(1)صَراحَۃً مَثَلاً ان میں سے کوئی واضِح طورپر کہہ دے کہ