Book Name:Hajj Kay Mahinay Kay Ibtedae 10 Din

قطبِ مدینہ نےسیالکوٹ(پنجاب پاکستان)کے مشہور عالِم حضرت علّامہ مَولانامحمد حُسَین نقشبندی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ سےپڑھا٭سَیِّدی قطبِ مدینہ اس کے بعد مشہورمحدّث حضرتِ علّامہ وصی احمد مُحَدِّثِ سُورتی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کےحلقۂ درس میں شامل ہوگئے،٭سَیِّدی قطبِ مدینہنے تقریباً چار (4)سال تک اُن سے تعلیم حاصِل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔(سیدی ضیاء الدین احمد القادری، ۱/ ۱۶۷ملخصاً)  اسی دوران آپ ،اُستادِ محترم کے ہمراہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے مُرید ہوئے اور پھر خلافت سے نوازے گئے۔

اخلاق و عادات!

٭سَیِّدی قطبِ مدینہ نہایت ہی پسندیدہ اَوصاف  و اَخلا ق کے مالک  تھے،٭سَیِّدی قطبِ مدینہ ہمیشہ یادِ خُدا میں ڈُوبےرہتے،٭سَیِّدی قطبِ مدینہ شب بیداراور تہجُّد گزار تھے،٭ سَیِّدی قطبِ مدینہ اِشراق،چاشت اور اوّابین کی نمازوں کے پابند تھے،٭سَیِّدی قطبِ مدینہ کمزوری اور بُڑھاپے کے باوجود اسلامی مہینے کی15،14،13تاریخ کےروزے نہیں چھوڑتے تھے۔(سیدی ضیاءالدین احمد القادری،۱/۴۸۶،بتغیر) ٭ سیدی قطبِ مدینہ 77سال مدینہ شریف میں مقیم رہے ٭سیدی قطبِ مدینہ کے مکانِ عالی شان  پر روزانہ محفلِ نعت منعقد ہوتی تھی ۔

وصالِ پُرملال اورتدفین

٭سَیِّدی قطبِ مدینہ کا وصال 4 ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام1401 ؁ھ بمطابق2-10-1981 بروزِ جمعہ دورانِ اذان ہوا،٭سَیِّدی قطبِ مدینہ کے غُسْل شریف کےبعدآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے کفن کو اس مبارَک  پانی سے دھویا گیا جس پانی سےسرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی قبرِ انور کو غُسْل دیا گیااور