Book Name:Hajj Kay Mahinay Kay Ibtedae 10 Din

نہیں ہوگی۔( بہارِ شریعت،۳/۳۴۰،حصہ۱۵ملخصاً )٭قربانی سے پہلے اُسے چارا پانی دے دیں،ایک کے سامنے دوسرے کو ذَبْح نہ کریں اور پہلے سے چُھری تیز کر لیں جانور گرانے کے بعد اُس کے سامنے چُھری تیز نہ کی جائے۔( بہارِ شریعت،۳/۳۵۲،حصہ۱۵ملخصاً)٭سنّت یہ چلی آ رہی ہے کہ ذَبْح کرنے والااور جانور دونوں قبلہ رُو( قبلہ کی طرف) ہوں۔( فتاویٰ رضویہ،۲۰/۲۱۶)٭بہتر یہ ہے کہ اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے کرے جبکہ اچّھی طرح ذَبْح کرنا جانتا ہو۔( بہارِ شریعت،۳/۳۴۴،حصہ۱۵ملخصاً )٭اگراچّھی طرح نہ جانتا ہوتو دوسرے کوذَبْح کرنے کا حکم دے مگر اِس صورت میں بہتر یہ ہے کہ وقتِ قربانی وہاں حاضِر ہو۔( بہارِ شریعت،۳/۳۴۴،حصہ۱۵ملخصاً)٭دوسرے سے ذَبْح کروایا اورخود اپنا ہاتھ بھی چُھری پر رکھ دیا کہ دونوں نے مل کرذَبْح کیا تو دونوں پر بسم اللہ کہنا  واجِب ہے۔( بہارِ شریعت،۳/۳۵۱،حصہ۱۵)

          طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دوکتب”بہارِشریعت“حِصّہ16(312 صفحات )اور120صفحات پرمشتمل کتاب”سُنتیں اور آداب“ھدِيَّةً طلب کیجئے اور اس کامطالعہ فرمائیےسنتوں کی تربِیَت کاایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کےمدنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا  سفر بھی ہے۔

سیکھنے سنّتیں  قافلے میں چلو                        لُوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

آئندہ ہفتہ وار اجتماع کی جھلکیاں

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اِنْ شَآءَ اللہ اگلے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کا موضوع ہوگااللہکی نعمتوں کی قدر کیجئے“۔جس میں ہم سُنیں گے کہ اللہ پاک کی نعمتوں  پر ہمارا اندازِ شکر کیسا ہونا چاہئے؟ کسی نعمت کے چلے جانے پر نا شکری سے بچتے ہوئے ہم صبر و تحمل کا مظاہرہ  کس طرح کر سکتے ہیں؟یہ بھی سُنیں گے کہ نعمتوں کے ملنے اور ان کے چلے جانے پر ہمارے بزرگان ِدین رَحْمَۃُ