Book Name:Hajj Kay Mahinay Kay Ibtedae 10 Din

دَورہ“بھی ہے،جس کے ذریعے گھرگھر،دُکان دُکان  لوگوں کو نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔سُنّتوں کی تربیت کے لیے سفر کرنے والے مدنی قافلے کے شیڈول میں توروزانہ بعدنمازِ عصرمَدَنی دَورہ“کی ترکیب ہوتی ہے،اس کے علاوہ عَلاقوں،حلقوں میں ہفتہ وار(Weekly)یہ مدنی کام تنظیمی طور پر طے ہے۔کئی خوش نصیب عاشقانِ رسول ہفتے میں ایک سےزائدباربھی”مَدَنی دَورہ“کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں،”مَدَنی دَورہ“بہت ہی اہم مدنی کام ہے،کیونکہ اس مدنی کام کے ذریعےمسجدیں آبادہوتی ہیں،”مَدَنی دَورہ“نیکی کی دعوت کے فضائل پانے کا بہترین ذریعہ ہے،”مدنی دَورے“کے ذریعے عِلْمِ دِین سیکھنے سکھانے کا موقع ملتا ہے،”مَدَنی دَورے“کی بَرَکت سےنفل اعتکاف کی سعادت ملتی ہے،”مَدَنی دَورہ مدنی تربیت کابہترین ذریعہ ہے،” مَدَنی دَورے“کی بَرَکت سے”سلام“کی سُنّت بھی عام ہوتی ہے ۔”مَدَنی دَورے“میں نفس کی کاٹ اور تکبُّر کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے،”مَدَنی دَورہمَدَنی قافلے سفر کروانے کی مشین ہے۔”مَدَنی دَورہ“دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترقّی کونمایاں کرتا ہے۔

            آئیے!بَطورِتَرغِیْب مدنی دورےکی ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھ مدنی دورہ کرنےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

مسجد کی طرف چل پڑے

سندھ کےشہرٹنڈوآدم میں3دن کیلئے عاشقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافلہ پہنچا۔نمازِ عصر کےبعدگونگےبہرےاسلامی بھائی عمومی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی دورے کیلئے گئےاور مسجد کےقریب ایک میدان میں کرکٹ(Cricket) کھیلنے والے نوجوانوں کے پاس پہنچے۔پھر ایک عمومی اسلامی بھائی نے بتایا کہ ہمارے ساتھ سُننے اوربولنے کی طاقت سےمحروم اسلامی بھائی بھی ہیں،یہ آپ