Book Name:Hajj Kay Mahinay Kay Ibtedae 10 Din

خریداری شرعی اُصولوں کے مطابق کرتے ہیں۔جانوروں کا چارہ،پانی،ان کی دیکھ بھال،ان کی حفاظت کا انتظام،قصاب سے جانور ذبح کرنے اور ان کی کٹائی کی اُجرت طے کرنا، شرعی ذبح کے بعد ہر جانور کے الگ الگ حصے بنا کر شرعی اُصولوں کے مطابق گوشت حصے داروں کے سِپُرد کرنا اور اجتماعی قربانی سے بچ جانے والی رقم حصے داروں تک پہنچاناوغیرہ،اسی مجلس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

اللہ کریم مجلس اجتماعی قربانی کی کاوشیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے!

اےعاشقانِ رسول!ابھی آپ نے سُنا کہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی خدمت دِین کے 107شعبہ جات میں مصروفِ عمل ہے۔یاد رہے!ان  تمام شعْبہ جات پر سالانہ (Yearly) کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ جو مُخَیَّرحضرات کے تعاوُن سے پورے ہوتے ہیں، اس کے علاوہ  بقرعید کے موقع پرانشعبہ جات کو چلانے کے لئےقربانی کی کھالیں بھی جمع کی جاتی ہیں۔ بقرعید کی آمد آمد ہے۔عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کا خدمتِ دین کا عظیم کام آپ سب کے سامنے ہے،لہٰذا آپ سے مَدَنی اِلتجا ہےکہ نہ صرف اپنے جانور کی قربانی کی کھال دعوتِ اِسلامی کو دیجئے بلکہ اپنے رشتے داروں کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں اور مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے ان کا بھی ذہن بنانے کی کوشش کیجئےکہ وہ بھی قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی ہی کو دیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!پاکستان کے کم و بیش ہر چھوٹے بڑے شہر میں کئی مقامات پردعوتِ اسلامی کے تحت”قربانی کی کھالوں“کے لیےاسٹال(Stall) لگائے جاتے ہیں،اگر آپ کو جانور کی کھال پہنچانے کے