Book Name:Hajj Kay Mahinay Kay Ibtedae 10 Din

کواشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت پیش کریں گے۔گونگے بہرےاسلامی بھائی نےاشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں مسجد میں  اپنے ساتھ چلنےکی دعوت پیش کی۔اس کےبعد عمومی اسلامی بھائی نےبھی ترغیب دلائی:اَلْحَمْدُلِلّٰہ”مدنی دورے “میں نیکی کی دعوت سُن کروہ کرکٹ کھیلنےوالے نوجوان سرجھکائےمبلغ کےساتھ مسجدکی طرف چل پڑےاور اس طرح ”مدنی دورے“ کی بَرَکت سے  نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

نہ ’’نیکی کی دعوت‘‘ میں سُستی ہو مجھ سے

بنا شائقِ قافلہ یاالٰہی

 (وسائلِ بخشش مرمم،ص۱۰۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!ہم اِسلامی مہینے ذِی الْحِجَّہ کی فضیلت اورقربانی کے فضائل و مسائل سُن رہے تھے۔عموماً عیدِ قُربان کے موقع پر گوشت کی کثرت کے باعث سبزیاں اور دالیں پکانے کھانے کا رُجحان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور گوشت سے بنے کھانے پکانے کو ہی زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ،جس کے باعث گوشت سے جو فوائد و ثمرات ہمیں ملنے تھے،بہت زِیادہ استعمال  کی وجہ سے ہم ان فوائد سے محروم اورگوشت خوری کی آفت میں مُبْتَلا ہونے کے سبب ڈاکٹروں اور حکیموں کے دھکے کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں،لہٰذا گوشت کے مُعامَلے میں مِیانہ رَوی سے کام لینا چاہئے اور گوشت کے نقصان دَہ اَثرات کو کم کرنے کے لئے اس کے ساتھ سبزیوں(Vegetables)کا استعمال  ضرور رکھئے۔ آئیے! گوشت کے چند طبّی فوائد اورزِیادہ گوشت کھانے کے نُقصانات کے بارے میں  سنتے ہیں ، چُنانچہ