Book Name:Hajj Kay Mahinay Kay Ibtedae 10 Din

پہلے جو احادیثِ کریمہ بیان ہوئیں ان سے یہ معلوم ہوا!ذِی الْحِجَّہ کے پہلے دس دن بہت عظیم  دن ہیں، ذِی الْحِجَّہ کے پہلے دس دنوں کا عمل اللہ کو بہت پسند ہے،ذِی الْحِجَّہ کے پہلے دس دن بہت زیادہ فضیلت والے ہیں،ذِی الْحِجَّہکے پہلے دس دنوں میں سے ممنوعہ دنوں  کے علاوہ ہر دن کا روزہ) ایک سال کے روزوں اور ہررات کا قیام لَیْلۃُ الْقَدْرکے قیام کے برابر ہے،ذِی الْحِجَّہکے پہلے دس دنوں میں کئے جانے والے اعمال بہت زیادہ پاکیزہ اور ثواب والے ہیں،ذُوالْحِجَّه کے پہلے دس دنوں میں عمل کا ثواب 700گنا  بڑھا دیا جاتا ہے،ذِی الْحِجَّہ کے پہلے دس دنوں میں کیا جانے والا عمل بقیہ دنوں میں کئے جانے والے عمل کے مقابلے میں راہِ خدا میں لڑنے سے زیادہ اللہ پاک کو پسند ہیں،الغرض ذِی الْحِجَّہ کے پہلے دس دن کئی فضائل و برکات اور خصوصیات (Specialities)سے مالا مال ہیں۔

ہر سال گیارہ ماہ بعد ذِي الْحِجَّه کے مقدس مہینے میں یہ مبارک دن تشریف لاتے ہیں اور اپنا فیضان تقسیم کرکے گیارہ ماہ کے لئے تشریف لے جاتے ہیں،مگرافسوس!ایک تعداد ہے جو کہ ان دس دنوں کو بھی دیگر دنوں کی طرح غفلتوں میں گزاردیتے ہیں،مثلاًبعض من چلے نوجوان ان دس دنوں میں اپنا ٹائم پاس کرنے اور سیروتفریح کی خاطر روزانہ اوربعض تو ایک،ایک دن میں کئی،کئی مرتبہ مویشی منڈی دیکھنے نکل پڑتے ہیں،مویشی  منڈی میں جاکر بھاری بھرکم جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں،پورا پورا دن بلکہ  بعض پوری پوری راتیں مویشی منڈیوں میں گھُومنے پھرنے اورقربانی کے جانوروں کو دیکھنے میں گزاردیتے ہیں،قربانی کے جانوروں کو گلیوں اور سڑکوں پربِلا وجہ دوڑاتے ہیں، الغرض یہ دس دن عبادات میں بسر ہونے کے بجائے عام دِنوں کی طرح غفلت میں گزرجاتے ہیں، جس کے سبب یہ نادان مَعَاذَاللہ فرض نمازوں بلکہ بہت سارے نیک اعمال کرنے سے محروم