Book Name:Hajj Kay Mahinay Kay Ibtedae 10 Din

الخ،۱/۳۳۳، حدیث: ۹۶۹)

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ذُوالْحِجَّه کے ان 10دنوں میں جتنا ہو سکے اپنی نیکیوں میں اضافہ کرنے کی بھرپورکوشش کرنی چاہئے اور اپنی زبان کو فالتو باتوں سے بچاتے ہوئے ذِکرُاللہ سے تر رکھاجائے کہ ذِکْرُاللہ کے بے شمار فضائل ہیں۔آیئے!ُاللہ پاک کے ذِکرکے چند فضائل سُنتے ہیں:

٭یہ کلمات اللہ پاک کو پیارے ہیں:سُبْحَانَ اللہِ،اَلْحَمْدُلِلّٰہِ،لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ،اَللہُ اَکْبَر(ترمذی ،کتا ب الدعوات،باب۶۰،رقم:۳۴۷۳ ،۵/۲۸۶)۔٭سُبْحَانَ اللہِ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ، لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ ،اَللہُ اَکْبَر، ان میں سے کوئی بھی کلمہ کہنے سے جنت میں ایک پودا لگادیا جاتا ہے۔(ابن ماجہ،کتاب الادب،باب فضل التسبیح،رقم:۳۸۰۷،۴/۲۵۲)٭سُبْحَانَ اللہِ کہنے سے 20 نیکیا ں لکھی جاتی ہیں اور20 گناہ مٹادیئے جاتے ہیں۔(مستدرک،کتا ب الدعا ء والتکبیر الخ،باب فضیلۃ التسبیح،رقم:۱۹۲۹،۲/۱۹۲ )٭لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ کہنے سے20 نیکیا ں لکھی جاتی ہیں اور 20 گناہ مٹادیئے جاتے ہیں۔(ایضاً)٭اَللہُ اَکْبَر کہنے سے 20 نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور 20 گناہ مٹادیئے جاتے ہیں۔(ایضاً)٭اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِینکہنے سے30  نیکیا ں لکھی جاتی ہیں اور30 گناہ مٹادیئے جاتے ہیں۔(ایضاً)٭لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ جنت کی چابی ہے۔(مسند احمد،رقم:۲۲۱۶۳،۸/۲۵۷)۔٭سُبْحَانَ اللہِکہناآدھے میزان کوبھردیتاہے۔٭اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کہنا پورے میزان کو بھر دیتاہے۔٭لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ سب سے افضل ذکر ہے۔(ابن ماجہ، کتاب الادب ،باب فضل الحامدین ،رقم: ۳۸۰۰ ،۴ / ۲۴۸ )اور٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سب سے افضل دعا ہے۔(ایضاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اےعاشقانِ رسول!ابھی جو ہم نے اللہ پاک کے ذِکرکے فضائل سنئے،ان فضائل سے