Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

یومیہ 50مَدَنی انعامات:

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعت اداکیں؟(3)ہر نماز کے بعدآیۃُ الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سورۂ اخلاص پڑھی؟(4)اذان و اقامت کا جواب دیا؟(5)313بار درودِپاک پڑھے؟(6)مسلمانوں کو سلام کیا؟(7)آپ اور جی سے گفتگو کی؟(8)جائز بات کے ارادے پراِن شَآءَاللّٰہ کہا؟ (9)سلام اور چھینکنے والے کی حمد پر جواب دیا؟(10)دعوتِ اسلامی کی اصطلاحات استعمال کیں؟(11) بھوک سے کم کھاتے ہوئے پیٹ کا قفلِ مدینہ لگایا؟(12)دو مَدَنی درس دئیے یاسنے؟(13)مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھا”یا“پڑھایا؟(14)12منٹ اصلاحی کتاب اورفیضانِ سنت سے ترتیب وار 4صفحات پڑھے یا سُنے؟(15)فکرِ مدینہ کی؟ (16)صلوةُ التوبہ ادا کی ؟(17)چٹائی پر سوئے،سرہانے سنت بکس رکھا؟(18)سنّتِ قَبلیہ اور فرضوں کے بعد والے نوافل ادا کئے؟ (19)تہجد، اشراق و چاشت اور اوّابین ادا کی ؟ (20)تحیۃ الوضواورتحیۃ المسجد ادا کی؟(21)کنزالایمان سے تین آیات مع ترجمہ وتفسیر تلاوت کی یاسنی ؟(22) دو پر انفرادی کوشش کی؟(23)دو گھنٹے مدنی کاموں پر صرف کئے؟(24)اپنے نگران کی اطاعت کی؟(25) مانگ کر چیزیں استعمال تو نہیں کیں؟(26)کسی سے بُرائی صادر ہو نے کی صورت میں اصلاح کی؟(27)پردے میں پردہ کیا؟نیز قبلہ کی سمت رُخ کیا؟(28)غصے کا علاج کیا؟(29)فضول سوالات تو نہیں کئے؟ (30)نامحرم رشتے داروں/ نامحرم پڑوسنوں سے شرعی پردہ کیا؟ (31)فلمیں،ڈرامے، گانے باجے سے بچے؟(32)گھر میں مدنی ماحول بنانے کی کوشش کی؟(33)تہمت،گالی گلوچ سے بچے؟ (34)دوسرے کی بات تو نہیں کاٹی ؟ (35)صدائے مدینہ لگائی؟(36) آنکھوں کا قفلِ مدینہ لگاتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھیں ؟(37)کسی اور کے گھروں کے اندر جھانکنے سے بچنے کی کوشش کی؟ (38)جھوٹ، غیبت، چغلی، حسد،تکبر،وعدہ خلافی سے بچے؟ (39)دن کااکثر حصہ باوضو رہے؟ (40) مخاطب کے چہرے پر نگاہیں تو نہیں گاڑِیں؟(41) وقت پر قرض ادا کیا؟(42)مسلمانوں کے عیوب کی پردہ پوشی کی؟(43)یکساں تعلقات رکھے؟(44)نماز اور دعا میں خشوع وخضوع پیدا کرنے کی کوشش کی؟(45)عاجزی کے ایسے الفاظ تو نہیں بولے جن کی تائید دل نہ کرے؟(46)زبان کا قفلِ مدینہ لگاتے ہوئے اشارے سے اور 4بارلکھ کر گفتگو کی؟(47)ایک بیان یا مدنی مذاکرہ آڈیو ، ویڈیویا مدنی چینل1گھنٹہ12منٹ دیکھا؟(48)مذاق مسخری، طنز ، دل آزاری، قہقہہ لگانے سے بچے؟ (49) ضروری گفتگو کم سے کم الفاظ میں کی؟(50)سارا دن مَدَنی حلیہ اپنایا؟

قفلِ مدینہ کارکردگی

()لکھ کر گفتگو 12مرتبہ ()اشار ے سے گفتگو12مر تبہ()نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو12مرتبہ()قفلِ مدینہ عینک کا استعمال 12منٹ

ہفتہ وار8مَدَنی انعامات

(51)ہفتہ وار اجتماع میں اول تا آخر شرکت کی؟(52)بعدِ اجتماع 4پر انفرادی کوشش کی؟ (53)مریض کی عیادت کی؟(54)مَدَنی دورے میں شرکت کی؟(55)جو پہلے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے مگر اب نہیں آتے ان کو دوبارہ وابستہ کر نے کی کوشش کی؟(56)مسجد اجتماع(ہفتہ وارمَدَنی مذاکرہ) میں شرکت کی؟ (57) مکتوب روانہ کیا؟ (58)پیر شریف کا روزہ رکھا؟