Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

اسی کے ذریعے مسلمانوں کو بے حیائی اور فحاشی کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے،لہٰذا سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو بچاکر رکھئے،بالفرض اس کے استعمال کے بغیر گزارا نہ ہو تو پھر دارُالاِفتا اَہلسنّت سے اس بارے میں شرعی رہنمائی ضرور لے  لینی چاہئے۔

(4)عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے تحتمساجد کےعلاوہ مارکیٹ،دفاتر وغیرہ میں مختلف اوقات میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغانمیں پڑھنا یا پڑھانا بھی فتنوں سے بچنے میں بہت مددگار ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہمدرسۃ المدینہ بالغان کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی صحبت نصیب ہوگی، مسجد میں بیٹھنے کا ثواب ملے گا اور بہت سے شیطانی فتنوں سے ہماری حفاظت رہے گی۔(5)فتنوں سے بچنے بچانے کے لئے100فیصداسلامی چینل،مَدَنی چینل دیکھنے دکھانے کا معمول بنائیے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ  مَدَنی چینل وہ  واحد چینل ہے  جس پر دکھایا جانے والا ہر سلسلہ شریعت کے مطابق ہوتا ہے، مَدَنی چینل عشقِ رسول کے جام پلاتا ہے،مَدَنی چینل پر درست اسلامی تعلیمات کو دکھایا جاتا ہے،مَدَنی چینل مقدس ہستیوں کا ادب سکھاتا ہے،لہٰذا خود بھی مَدَنی چینل دیکھئے اور گھر والوں کو بھی دیکھنے کی ترغیب دلائیے۔

(6)مَدَنی قافلوں میں سفر کرنا بھی فتنوں سے بچنے کاایک  بہترین ذریعہ ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدَنی قافلوں میں  عاشقانِ رسول کی صحبت ملتی ہے،تلاوتِ قرآن،نماز،عِلْمِ دین ،سُنّتیں و آداب سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کی سعادت نصیب ہوتی ہے،فکرِ آخرت کا جذبہ ملتا ہے اور موت کی تیاری کا ذہن بنتا ہے،لہٰذا عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مَدَنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالینا چاہئے،اِنْ شَآءَ اللہ فتنوں سے حفاظت رہے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد