Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye

معاف کرے،جو اُسے محروم کرے،یہ اُسے عطا کرے اور جو اُس سے تعلُّق توڑے یہ اُس سے تعلُّق  جوڑے۔(مُستَدرَک للحاکم،کتاب التفسیر،۳ /۱۲،حدیث: ۳۲۱۵)

دشمنی چھپانے والے رشتے دار کو صَدَقہ دینا افضل صدقہ ہے

 بہر حال کوئی ہمارے ساتھ اچھا سُلوک کرے یا نہ کرے ہمیں اس کے ساتھ اچھا سُلوک جاری رکھنا چاہئے۔حدیثِ پاک میں ہے:سب سے افضل صدقہ وہ ہے جودِل میں دُشمنی رکھنے والےرشتہ دار کو دیا جائے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دل میں دشمنی رکھنے والے رشتہ دار کو صدقہ دینے میں صدقہ بھی ہے اوررشتہ توڑنے والے سے اچھا سلوک کرنا بھی۔(مستدرک،کتاب الزکاۃ،باب افضل الصدقۃ..الخ،۲/ ۲۷،حدیث:۱۵۱۵)

  اللہ پاک ہم سبھی کو اپنے رشتے داروں سے ہمیشہ اچھا سُلوک کرتے رہنے کی تَوفِیْق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بہن کا حق ادا نہیں کیا!

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”عاشقانِ رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں“کے صفحہ نمبر 77 پر ہے: حضرت سَیِّدُنا مجاہِد بن یحییٰ بَلْخِیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک خُراسانی شخص ساٹھ(60) سال سے مکّے شریف میں رَہتا تھا،ربِّ کریم کی بہت زیادہ عبادت اور دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے والاشخص تھا،دن کو قرآنِ کریم پڑھتا اورساری رات طواف کرتا تھا۔ایک نیک آدمی  کی اُس خُراسانی سے دوستی(Friendship)تھی۔(ایک مرتبہ) اُس آدمی نے اپنے