Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye
صفائی‘‘کی ترکیب شُروع کرد یں۔اگر جُھکنا بھی پڑے تو بے شک رِضائے الٰہی کیلئے جُھک جائیں۔اِنْ شَآءَ اللہ بلندی پائیں گی۔فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:مَنْ تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہُ اللہُ یعنی جواللہ پاک کے لئے عاجِزی کرتا ہے اللہ کریم اُسے بُلندی عطا فرماتا ہے۔(شعب الایمان،باب فی حسن الخلق، ۶/۲۷۶، حدیث:۸۱۴۰)رشتے داروں سے اچھا سُلوک کرنے کی مَدَنی سوچ پانے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیارے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجانا بھی ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے! صِلۂ رِحمی کے بارے میں چند مَدَنی پھول سُننے کی سعادت حاصِل کرتی ہیں۔پہلے دو فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے:(1):ہر اچھا سُلوک صَدَقہ ہے،مالدار کے ساتھ ہو یا فقیر کے ساتھ۔(مجمع الزوائد،کتاب الزکوٰۃ،باب کل معروف صدقۃ ،۳/ ۳۳۱،رقم:۴۷۵۴)(2)جس نے والدَین سے اچھا سُلوک کیا اُسے مبارَک ہو کہ اللہ پاک نے اُس کی عُمْربڑھادی۔(مستدرک،کتاب البروالصلۃ،باب من بروالدیہ…الخ،۵/۲۱۳،حدیث:۷۳۳۹)٭صِلَۂ رِحم (رشتے داروں سے اچھا سُلوک کرنا)واجِب ہے اور قَطْعِ رِحم(بِلاوجہ رشتہ توڑنا)حرام اورجہنَّم(دوزخ)میں لے جانے والا کام ہے۔(بہار شریعت، ۳/۵۵۸)٭رشتے داروں کے ساتھ اچّھا سُلوک اِسی کا نام نہیں کہ وہ سُلوک کرے تو تم بھی کرو،یہ چیز تو حقیقت میں اَدلا بَدلا کرنا ہے کہ اُس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اُس کے پاس بھیج دی،وہ تمہارے یہاں آیا تم اُس کے پاس چلے گئے۔حقیقت میں صِلَۂ رِحمی یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو،وہ تم سے جُدا ہونا چاہتا ہے اور تم اُس کے ساتھ رشتے کے حُقُوق کی رعایت و لحاظ کرو۔ (رَدُّالْمُحتار، ۹