Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری  اسلامی بہنو!غور کیجیے!وہ  لوگ جنہوں نے دنیا کی خاطر ڈھیروں گناہ کئے،جو دنیا کی خاطر نیکیوں سے دُور رہے،جنہوں نے دنیا کی خاطراچھےاعمال سے منہ موڑے رکھا، جودنیا کی خاطر حسد اور غیبت جیسے گناہوں میں مبتلا رہے،جنہوں نےدنیا کی خاطر جھوٹ بولا اور وعدہ خلافیاں کیں،جو دنیا کی خاطردھوکہ دینے میں مُبْتَلا ہوئے،جودنیا کی خاطرنفرت اور دُشمنی کی آگ میں جلتے رہے، دنیا کی خاطر جو آپس کی رشتہ داریاں ختم کر بیٹھے،جنہوں نے دنیا کی خاطر فرائض و واجبات چھوڑے،جنہوں نے دنیا کی خاطرحلال وحرام کی پروا نہ کی اور جس دنیا کی خاطر اچھے اور نیک مسلمان نہ بن سکے، قیامت کے دن اسی دنیا کےساتھ ان بدنصیبوں کو بھی آگ کی نذر کردیا جائے گا۔اللہ  پاک دنیا کی مَحَبَّت کو ہمارے دلوں سے نکال کر نماز روزے کی مَحَبَّت عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                         صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری  اسلامی بہنو! دنیا اور مالِ دنیا کی مَحَبَّت کس قدر تباہ کُن ہے جو انسان کو رشتے داری توڑنے پر مجبور کردیتی ہے،لہٰذا ابھی بھی وَقْت ہے،ہوش میں آجانا چاہئے،دنیا اور مالِ دنیا کی مَحَبَّت سے پیچھا چھڑالینا چاہئے،ذرا ذراسی بات پر  رشتے داروں سے رُوٹھنے کی غیرمناسب عادت کو اپنے اندر سے نکال دینا چاہئے،رِشتہ داروں کے لئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھئے،کوئی اسلامی بہن ہم سے معافی مانگے تو اپنی دَولت یا مَنْصَب پر ناز کرنے کے بجائے اُسے معافی سے نوازنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے، ناراض رشتے داروں سے خود آگے بڑھ کر صُلْح کرکے ثوابِ آخرت کی  حق دار بن جائیے،اُن