Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye

رَضاعی بہن سے حُسنِ سُلوک

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ اپریل2017 کے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے صَفْحہ نمبر46پر لکھا ہے:نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اپنی رَضاعِی(یعنی دودھ شریک)بہن حضرت شَیْمَاءرَضِیَ اللہُ عَنْہَاکےساتھ یُوں اچھا سُلُوک فرمایا:(1)اُن کےلئے کھڑے ہوئے)(سبل الھدی و الرشاد،۵/۳۳۳ملتقطاًوملخصاً)(2)اپنی مُبارَک چادر بچھا کر اُس پر بٹھایا اور (3) یہ اِرْشاد فرمایا: مانگو! تمہیں عطا کیا جائے گا،سِفارش کرو!تمہاری سِفارش قَبول کی جائے گی۔(دلائل النبوۃ للبیہقی، ۵/۱۹۹ ملتقطاً)اِس مثالی کرم نوازی کے دَوران آپ صَلَّی اللہُ عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی مُبارَک آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے،(4)یہ بھی اِرْشادفرمایا:اگر چاہو تو عزّت و تکریم کے ساتھ ہمارے پاس رہو، (5)واپس جانے لگیں تو نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے تین(3)غلام،ایک لونڈی اورایک یا دو(2) اُونٹ بھی عطا فرمائے،(6)جب مقامِ جِعْرَانَہ میں دوبارہ اِنہی رَضاعی بہن سے ملاقات ہوئی تو بھیڑ بکریاں بھی عطا فرمائیں۔(سبل الھدی و الرشاد،۵/۳۳۳ ملتقطاً و ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

شَیطان کا جال

پیاری پیاری اسلامی بہنو! یادرہے!دُنیاکیمَحَبَّت شَیطان کاایسا جال(Trap) ہےکہ  اِس میں پھنس کر اِنسان نیک کاموں سے دُور ہوتاچلا جاتا ہے،مثلاً پہلے تو مُسْتَحَبّات سے دُور ہوتا ہے،پھر سُنَّتوں سے غافِل ہوتا ہے،اِس کے بعد فرائض و واجبات  چھوڑنےکی عادت بنتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ حرام کاموں  کا عادی بن جاتا ہے۔جھوٹ بولنے، غیبت کرنے، دوسروں کا دل دُکھانے،گانے باجے سُننے اور