Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye
/۶۷۸)٭صِلَۂ رِحمی کی مُختلِف صورَتیں ہیں،اُن کو (یعنی محارم رشتے داروں کو)تحفہ دینا اور اگر اُنہیں کسی بات میں تمہاری اِمداد کی ضرورت ہو تو اِس کا م میں اُن کی مدد کرنا،اُنہیں سلام کرنا،اُن کی ملاقات کو جانا،اُن کے پاس اُٹھنا بیٹھنا،اُن سے بات چیت کرنا،اُن کے ساتھ مہربانی سے پیش آنا۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳) ٭حق اور جائز باتوں میں قبیلے اور خاندان والوں کو مُتَّحد ہونا چاہئے یعنی اگر رشتے دار حق پر ہوں تو دوسروں سے مقابَلے اور اِظہارِ حق میں سب مُتَّحِد ہو کر کام کریں۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد