Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye

بَیان سُننے کی نیّتیں

     موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اِنْ شَآءَ اللہآج کے اس ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں ہم  رشتے داروں کے ساتھ اچھا سُلوک کرنے کے بارے میں آیات واحادیث اور واقعات و حکایات سنیں گی۔پہلے ایک سبق آموز حکایت  سنتی  ہیں،چنانچہ

جیسی کرنی ویسی بھرنی

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی نصیحت و عِبرت کے مَدَنی پُھولوں سے بَھرپُور حکایات پر مُشْتَمِل بہت ہی پیاری کتاب”جیسی کرنی ویسی بھرنی“میں لکھا ہے:دو سگی بہنوں نے اپنی اَولاد کے رشتے آپس میں طے کئے،لڑکی کی نظر کمزور تھی،جس کی وجہ سے وہ چشمہ لگاتی تھی۔کچھ عرصے بعد دونوں بہنوں کے درمیان اِختلافات نے سَراُٹھایا، بات یہاں تک پہنچی کہ ایک بہن دوسری سےکہنے