Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye
کرتے رہنا وَقْت ضائع(Wasting Time)کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔(3)…دنیا کی زندگی زِینت و آرائش کا نام ہے۔(4،5)…دُنیا کی زندگی آپس میں فَخْرو غُرور کرنے اور مال اور اَولاد میں ایک دوسرے پر زیادَتی چاہنے کا نام ہے اور جب دنیا کا یہ حال ہے اور اِس میں ایسی بُرائیاں موجود ہیں تو اِس میں دل لگانے اور اِس کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہنے کی بجائے اُن کاموں میں مشغول ہوجانا چاہئے جن سے اُخْرَوِی زندگی بہتر ہو سکتی ہے۔(صراط الجنان، ۹/۷۴۰-۴۷۱ملخصاً)
دُنیا اور مالِ دنیا کی مَحَبَّت میں اندھے ہوکر رشتے ناطے توڑڈالنے والوں کو قِیامت کے دن کس قدر ذِلّت و رُسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔آئیے!اِس بارے میں2 عبرت آموز حکایت سُنئے اور عبرت سے سَر دُھنئے،چنانچہ
نیلی آنکھوں والی بدصورت بڑھیا
حضرت سَیّدُنا فُضیل بن عِیاضرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکہتے ہیں،حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ بن عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمانےفرمایا:قِیامت کے دن ایک نیلی آنکھوں والی نہایت بُری صُورت والی بُڑھیا،جس کے دانت آگے کی طرف نکلے ہوں گے، لوگوں کے سامنے ظاہر ہوگی اور اُن سے پوچھا جائے گا:اِ س کو جانتے ہو؟ لوگ کہیں گے:ہم اِس کی پہچان سے اللہ پاک کی پناہ چاہتے ہیں۔کہا جائے گا:یہ وُہی دُنیا ہے جس پر تم نازکیا کرتے تھے،اِسی کی وجہ سے رشتے داریاں کاٹتےتھے،اِسی کے سبب ایک دوسرے سے حَسَد اور دشمنی کرتےتھے۔پھراُس(بڑھیا جیسی دنیا)کو دوزخ میں ڈالا جائے گا،وہ پُکارے گی:اے میرے مالک! میری پیروی کرنے والے اور میری جماعت کہاں ہے؟ اللہ پاک فرما ئے گا:اُن کو بھی اِس کے ساتھ کردو ۔( موسوعۃلابن ابی الدنیا، ۵/ ۷۲ ،رقم:۱۲۳)