Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye

خُراسانی دوست کو دس ہزار(10,000)دینار اَمانت کے طور پر دئیے اور سفر پر چلا گیا۔جب سفر سے لوٹا تو پتا چلاکہ اُس کا خُراسانی دوست فوت ہوچکا ہے،یہ اُس کےوارِثوں کےپاس گیا اور اپنی اَمانت مانگی،اُنہوں نے لاعِلْمی کا اِظہارکیا۔اُس نیک شخص نے مکّے شریف کے عُلَما سے اِس واقِعے کا ذِکْر کیا۔ اُنہوں نے فرمایا:ہمیں اُمّید ہے کہ مَرحوم خُراسانی جنَّتی ہوگا اور جنّتیوں کی رُوح زَم زَم کے کنوئیں میں ہوتی ہے،تم آدھی رات کے بعد زَم زَم کے کنوئیں کے اندر جھانک کر اِس طرح آواز دینا :اے خُراسانی!میں نے تمہیں اَمانت دی تھی،وہ کہاں ہے؟وہ جواب دے دے گا۔اُس نے ایسا ہی کیا مگر زَم زَم کے کُنویں سے جواب نہ آیا۔اُس نے پھر مکّے شریف کے عُلَما سے رابِطہ کیا، اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا:شاید وہ جنَّتیوں میں سے نہیں،اب تم یَمن میں بَرہُوت نامی کنوئیں پر جا کر اُسی طرح بُلاؤ۔وہ کُنواں جَہَنَّم کے کَنارے پر ہے،وہاں دوزخیوں کی رُوحیں ہوتی ہیں۔ چنانچِہ یہ یمن پہنچا اوربَرہُوت نامی کنوئیں میں جھانک کرآواز دی:اے خُراسانی!میں نے تمہیں اَمانت دی تھی، وہ کہاں ہے؟۔اُس نیک  شخص کا بَیان  ہے:کچھ ہی دیر بعد میں نےمرحوم خُراسانی دوست کی آواز سُنی اوراُس سےپوچھا:تم یہاں کیسے؟تم تو بہت زیادہ عبادتِ الٰہی اور دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے والے تھے؟خُراسانی نے کہا:میری ایک معذور بہن تھی،جس سے میں نے لاپروائی کی اور رِشتہ توڑے رکھا جس کی وجہ سےمیری ساری عبادت تباہ ہوگئی اور اب عذاب میں مُبْتَلا ہوں۔اُس نے پوچھا:میری اَمانت کہاں ہے؟ خُراسانی نے کہا:میرے مکان کے فُلاں کونے میں دفن ہے،جا کر نکال لو!۔چُنانچِہ وہ نیک شخص خُراسانی کے مکان پر گیا،وہاں سے اپنی رقم نکالی اور پھر اُس کی بہن کے پاس پہنچا،اُس کی ضَروریات پُوری کیں،وہ خوش ہو گئی۔نیک  شخص نے مکّے شریف حاضِر ہو کر زَم زَم کےکنوئیں میں جھانک کر آواز دی،مرحوم خُراسانی نے جواب دیا:اَلْحَمْدُلِلّٰہ بَرہُوت کنویں سے نَجات مل گئی ہے اور