Book Name:Nachaqiyon ka Asbab or Ilaj

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۸۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بے جاغُصّہ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بے جا غُصَّہ بھی ایک ایسا خطرناک مرض ہے جو بڑے بڑے فتنے پیدا کرتا اور ناچاقیوں کے دروازے کھولتا ہے۔غُصّہ نفس کے اُس جوش کا نام ہے ، جو دوسرے سے بدلہ لینے یا اسے دَفع (دُور)کرنے پر اُبھارے۔(مرآۃ المناجیح،۶/۶۵۵)

بے جاغُصّے سے جَنَم لینے والی16 بُرائیوں کی نشاندہی

بے جاغُصّے کے سبب بَہُت ساری بُرائیاں جنم لیتی ہیں جو آخِرت کیلئے تباہ کُن ہیں،مَثَلًا٭غصے کے سبب حسد پیدا ہوجاتا ہے۔٭غصے کے سبب غیبتیں ہوتی ہیں۔٭غصہ چغلی لگانے پر اُبھارتا ہے۔ ٭غصہ کِینے(یعنی دل میں چھپی ہوئی دُشمنی) کو جنم دیتا ہے۔٭غصہ رشتے داریاں ختم کرواتا ہے۔ ٭غصہ جھوٹ کی طرف لے جاتا ہے۔٭غصے کے سبب انسان لوگوں کی عزّتوں کو تار تار کردیتا ہے۔ ٭غصے کے سبب اپنے سے کم مرتبے والے مسلمانوں کو کم تر سمجھنے کی گھٹیا سوچ جنم لیتی ہے۔٭غصے کے سبب فریقین میں گالی گلوچ کا سلسلہ چل نکلتا ہے۔٭غصے کےسبب انسان تکبُّر میں مُبْتَلا ہوجاتا ہے۔٭غصے  میں مُبْتَلا انسان بے جا مار دھاڑ پر اُتر آتا ہے۔٭غُصّے والا انسان دوسروں کامذاق اُڑاتا ہے۔٭غُصّہ انسان کودوسروں کی کاٹ کرنے پر اُکساتا ہے۔٭غُصّے والا کسی کا لحاظ نہیں رکھتا۔٭بعض اوقات بے جاغُصّے کی نحوست کی وجہ سے ہنستا بستاگھراُجڑ جاتاہے،یعنی میاں بیوی میں طلاق تک نوبت پہنچ جاتی ہے،پھرشوہربعدمیں افسوس کرتاہے کہ یہ سب کچھ غُصے میں ہوگیاہے،مجھے