Book Name:Nachaqiyon ka Asbab or Ilaj

آئندہ ہفتہ وار اجتماع کی جھلکیاں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَاللہ آئندہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں ہم موت کے حوالے سے بیان سننے کی سعادت حاصل کریں گےکہ موت کیا ہے ،اس بارے میں آیاتِ کریمہ ،احادیثِ کریمہ ان کی روشنی میں حاصل ہونے والے مدنی پھول ،بُزُرگانِ دین کے واقعات اور بہت سے مدنی پھول بیان کئے جائیں گے،لہذا آئندہ جمعرات بھی لازمی شرکت کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ساتھ لانے کی نیت فرمالیجئے۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں

پڑھےجانے والے6دُرودِ پاک اور  2دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا:جو شخص ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سےکم ازکم ایک مرتبہ پڑھےگامَوْت کےوَقْت سرکارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتےوَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ